Categories: Sports

پشاور کو اس سال بھی پی ایس ایل میچز کی میزبانی نہ ملنے کا امکان

پشاور: پاکستان سپر لیگ کے نویں ایڈیشن میں بھی پشاور میچز کی میزبانی سے محروم رہے گا۔

احتشام بشیر  جمعرات 14 دسمبر 2023: ذرائع کے مطابق پانچ سال قبل 2018 میں ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم کو جدید طرز پر بنانے کیلئے توسیعی منصوبہ شروع کیا گیا تھا جو اس سال بھی مکمل نہ ہوسکا جس پر اسٹیڈیم انتظامیہ نے پی ایس ایل میچز کے انعقاد سے معذرت کرلی ہے۔ انتظامیہ نے اب اگلے سال ستمبر تک اسٹیڈیم کو تیار کرنے کا نیا وعدہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں پی ایس ایل کا ساتواں اور آٹھواں ایڈیشن کرانے کے اعلانات کیے گئے لیکن منصوبہ سفید ہاتھی بن چکا ہے، مںصوبہ پر ایک ارب 39 کروڑ روپے لاگت آنی تھی لیکن تاخیر کے باعث مقررہ  فنڈز سے لاگت بڑھ چکی ہے۔ منصوبہ مکمل نہ ہونے کے باعث پشاور پی ایس ایل میچز کی میزبانی سے محروم رہا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ اور پشاور زلمی کی جانب سے نویں ایڈیشن کی میزبانی پشاور کو دینے کی خواہش کا اظہار کیا گیا، نگران حکومت کی جانب سے بھی اسپورٹس ڈائریکٹریٹ پر کافی دباؤ ڈالا گیا لیکن کوئی حربہ کامیاب نہ ہوسکا۔ ذرائع کے مطابق اسپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم کا تعمیراتی منصوبہ اگلے سال ستمبر تک مکمل کرلیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ارباب نیاز اسٹیڈیم کی پچ پر گھاس لگانے اور گراؤنڈ کو لیول کرنے کا کام رہتا ہے۔ دسمبر اور جنوری میں شبنم گرنے کے باعث گھاس لگانے اور لیولنگ کا کام نہیں ہوسکتا اس لیے فروری میں کام شروع کیا جائے گا۔ پچ اور گراؤنڈ کا مکمل ہونے کے بعد ڈومیسٹک میچز کا آغاز ہوگا۔

پشاور زلمی کے ڈائریکٹر محمد اکرم نے کا کہنا ہے کہ ہماری گزشتہ کئی سالوں سے خواہش اور کوشش ہے کہ پشاور میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد ہو۔ پشاور زلمی مینجمنٹ اور کھلاڑیوں نے ارباب نیاز کا دورہ بھی کیا تھا۔ پی سی بی سے پھر درخواست یے کہ پشاور میں پی ایس ایل میچز کا انعقاد کیا جائے۔ خیبر پختونخوا سے کرکٹ کا سب سے زیادہ ٹیلنٹ آرہا ہے۔ پشاور زلمی کے میچز کا انعقاد پشاور میں ضرور ہونا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم تیار نہ ہونے کے باعث اب نظریں حیات آباد اسٹیدیم پر جم گئی ہیں۔ حیات آباد کرکٹ سٹیڈیم میں پی ایس ایل میچز کے انعقاد کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا گیا ہے تاہم ابھی تک پی سی بی کی جانب سے پی ایس ایل کے میچز حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں کرانے کے حوالے جواب موصول نہیں ہوا۔

via: Express News

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

10 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago