Categories: Health

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور نے روبوٹک سرجری کے شعبے میں اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے صوبے کے کسی سرکاری اسپتال میں پہلی روبوٹک معاونت سے گھٹنے کی تبدیلی کی کامیاب سرجری انجام دے دی۔

یہ تاریخی سرجری شعبہ آرتھوپیڈکس کے چیئرمین ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد سراج کی سربراہی میں کی گئی، جبکہ معروف آرتھوپیڈک سرجن پروفیسر ڈاکٹر اول حکیم اور ان کی ٹیم نے آپریشن انجام دیا۔

سرجری کا براہ راست عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، جس میں خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے آرتھوپیڈک سرجنز نے جدید طریقہ علاج کا مشاہدہ کیا اور اس کے بارے میں عملی معلومات حاصل کیں۔

اس اقدام سے صوبے میں جدید آرتھوپیڈک سرجری، طبی تربیت، تعلیم اور تحقیق کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے، جبکہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے تدریسی اور علاج معالجے کے ادارے کی حیثیت مزید مستحکم ہوگی۔

خیبر میڈیکل کالج کے ڈین پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب نے شعبہ آرتھوپیڈکس کو کامیاب سرجری پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں روبوٹک معاونت سے گھٹنے کی تبدیلی کی پہلی سرجری ادارے میں روبوٹک سرجری، جدید طبی تربیت، تحقیق اور مریضوں کی نگہداشت کے ایک نئے دور کا آغاز ہے۔

ہسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سجاد داوڑ اور میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر اویس نعیم نے بھی شعبہ آرتھوپیڈکس اور پوری طبی ٹیم کو مبارکباد دی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال جدید طبی ٹیکنالوجی اور جدید علاج کے طریقے متعارف کرا رہا ہے تاکہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ کامیاب روبوٹک سرجری ڈاکٹروں کی مہارت، ٹیم ورک اور جدید علاج کے لیے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔

ہسپتال انتظامیہ نے ڈاکٹر محمد سراج، پروفیسر ڈاکٹر اول حکیم، اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر قیصر عظیم، ڈاکٹر احمد زیب، ڈاکٹر شاہ رخ اور پوری ٹیم کی کاوشوں کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں ہسپتال میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو مزید وسعت دی جائے گی۔

Recent Posts

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

20 minutes ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

17 hours ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

1 day ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

2 days ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

2 days ago