Categories: Latest News

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

دہشتگرد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی، موٹرسائیکل سوار حملہ آور نے گاڑی پر فائرنگ کرکے ان کو شہید کیا تھا

اسلام آباد (انٹرنیشنل پریس ایجنسی ۔ 30 ستمبر 2026ء ) خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی کی ہے، کارروائی میں مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد کو ہلاک کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی میں معروف عالم دین مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد کو ہلاک کردیا ہے۔
پولیس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائی کے دوران دہشتگرد کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا۔ مشترکہ کارروائی کے دوران مارے گئے دہشتگرد کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔
یاد رہے 5 مئی 2026 کو چارسدہ میں موٹرسائیکل سوار حملہ آور دہشتگردوں نے فائرنگ کرکے مولانا ادریس کو شہید کر دیا تھا۔ چار مسلح موٹرسائیکل سواروں نے عالم دین کی گاڑی کو روک کر اندھا دھند فائرنگ کردی تھی، اس حملے میں مولانا ادریس جامِ شہادت نوش کرگئے تھے۔ کالعدم تنظیم نے فرقہ واریت پھیلانے کیلیے مولانا ادریس کی شہادت کا منصوبہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق کہ آئی جی خیبر پختونخوا پیشرفت سے متعلق وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کریں گے۔

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…

4 days ago

پشاور: خاتون ڈاکٹر نے ہنی ٹریپ کرکے افغان شہری کو قتل کردیا

پشاور: خاتون ڈاکٹر نے ہنی ٹریپ کرکے افغان شہری کو قتل کردیا پولیس کے مطابق…

4 days ago