Categories: Sports

خیبرپختونخواٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام پشاورانٹریونیورسٹیز آرٹ نمائش آج نشترہال میں منعقد ہوگی

پشاور انٹریونیورسٹیز آرٹ مقابلوں اور نمائش کا موضوع”خیبرپختونخوا کا ثقافتی سفر” رکھا گیا ہے، جس میں 80 سے زائد آرٹ و فن خطاطی کے مجسمے نمائش میں پیش کئے جائینگے۔

پشاور:22نومبر2022(پ ر) خیبرپختونخواکلچراینڈٹورازم اتھارٹی کے زیراہتمام پشاورانٹریونیورسٹیز آرٹ مقابلے 23 نومبر کو نشترہال پشاور میں منعقد ہونگے جس میں پینٹنگ،خطاطی، فن، دستکاری اور مجسمہ سازی کے مقابلوں میں پشاورکی پانچ جامعات سٹی یونیورسٹی، سیکاس یونیورسٹی، بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی، سرحد یونیورسٹی اور جامعہ پشاورکے طلباء و طالبات کے بنائے گئے فن کو مقابلوں میں پیش کیا جائے گا۔ ان مقابلوں کے انعقاد کا مقصد جامعات کے موجود طلباء و طالبات کے ہنر کو پیش کرنے اور آگے لانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔ پشاور کی جامعات کے ان مقابلوں اور نمائش کے بعد صوبے کی دیگر ڈسٹرکٹ میں موجود جامعات کے طلباء و طالبات کے مقابلے بھی منعقد کئے جائینگے۔ پشاور انٹر یونیورسٹیز آرٹ مقابلوں اور نمائش کا موضوع “خیبرپختونخوا کا ثقافتی سفر” رکھا گیا ہے جس کا مقصد ان فن خطاطی اور پینٹنگ کے ذریعے صوبے کی ثقافت کے دنیا کے سامنے پیش کرنا ہے۔پشاور انٹر یونیورسٹیز آرٹ مقابلوں کی نمائش صبح 11 بجے شروع ہو گی اور شام 5 بجے اختتام پذیر ہوگی۔ نمائش میں 80سے زائد آرٹ و فن خطاطی کے مجسمے پیش کئے جائینگے۔

Recent Posts

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

4 hours ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

20 hours ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

2 days ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

3 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

3 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

3 days ago