Categories: Sports

پشاور سے اسکردو 800 کلومیٹر نان اسٹاپ دوڑ، نوجوان ایتھلیٹ نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

پشاور سے اسکردو 800 کلومیٹر نان اسٹاپ دوڑ، نوجوان ایتھلیٹ نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

نوجوان نے قراقرم ہائی وے کے دشوار گزار پہاڑی راستوں، دریائے سندھ کے دلکش مناظر اور گلگت بلتستان کی وادیوں کو عبور کیا

پشاور سے اسکردو 800 کلومیٹر نان اسٹاپ دوڑ لگا کر نوجوان ایتھلیٹ مسعود خان نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

مسعود خان نے پشاور سے اسکردو تک کا طویل اور دشوار گزار راستہ بغیر رکے کامیابی سے طے کرکے یہ غیر معمولی چیلنج مکمل کیا۔ نوجوان نے قراقرم ہائی وے کے دشوار گزار پہاڑی راستوں، دریائے سندھ کے دلکش مناظر اور گلگت بلتستان کی وادیوں کو عبور کیا۔

مسعود خان نے پاکستان میں روس، جاپان اور چین سمیت متعدد ممالک کے ایتھلیٹس کے ساتھ مقابلہ کر کے بے شمار تمغے اپنے نام کیے۔

نوجوان ایتھلیٹ مسعود خان کا کہنا تھا کہ آج پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا، پشاور سے اسکردو تک طویل دوڑ ایک انوکھا اور اپنی نوعیت کا پہلا کارنامہ ہے۔ انتہائی مشکلات کے باوجود 810 کلومیٹر کا یہ عالمی ریکارڈ صرف 9 دن میں مکمل کیا۔

نوجوان ایتھلیٹ مسعود خان نے کہا کہ مسلسل دوڑ کی وجہ سے قدم ڈگمگائے، لیکن پاکستان اور اپنی قوم کی خاطر کبھی ہمت نہیں ہاری، آج 800 کلومیٹر کا ہدف پورا ہونا میرے اور پورے ملک کے لیے باعثِ فخر ہے۔

یہ کارنامہ پاکستان کے نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور عالمی سطح پر ملک کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے میں ایک اہم پیش رفت سمجھا جا رہا ہے۔

Publisher

Recent Posts

پشاور، مبینہ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک

پشاور، مبینہ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک پشاور: دنیا…

15 hours ago

خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز

خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز پشاور، 10 ستمبر: خیبرپختونخوا…

1 day ago

پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار

پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار پشاور: گڑھی…

2 days ago

پشاور: کمسن بچی اور شوہر کے سامنے اسلحے کے زور پر 2 خواتین کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا لرزہ خیز واقعہ

پشاور: کمسن بچی اور شوہر کے سامنے اسلحے کے زور پر 2 خواتین کے ساتھ…

2 days ago

خیبرپختونخوا: ایک سوتن نے مبینہ طور پر دوسری کو قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی کنویں میں چھلانگ لگا کر جان دے دی

خیبرپختونخوا: ایک سوتن نے مبینہ طور پر دوسری کو قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی…

2 days ago

پشاور: حیات آباد نرسنگ کالج میں طلبہ احتجاج، پولیس افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے

پشاور: حیات آباد نرسنگ کالج میں طلبہ احتجاج، پولیس افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے…

3 days ago