Categories: Blogs

آن لائن کلاسیں بچوں کی ذہنی صحت کے لیےکیسے خطرہ ہیں؟ تحقیق

امریکی ادارے کی جانب سے کی گئی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ عالمی وبا کے دوران آن لائن کلاسیں لینے سے والدین اور بچوں کی ذہنی صحت پر منفی اثرات پڑے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹر برائے ڈیزیز کنٹرول اینڈ پری وینشن نے عالمی وبا کے دوران آن لائن کلاسوں سے بچوں اور والدین کے ذہنی صحت پر اثرات مرتب ہونے کا مطالعہ کیا۔

محققین نے دعویٰ کیا کہ اس تحقیق کے دوران حاصل ہونے والے نتائج سے بچوں اور والدین کی جذباتی، جسمانی اور ذہنی صحت میں 17 میں سے 11 خطرات کی نشاندہی ہوئی۔ بچوں کی جسمانی حرکات اور کھیل کود کے اوقات کار کم ہونے سے بچے سست اور بیمار ہوگئے۔

بچوں میں چڑچڑاپن، ضد اور غصے کی علامات میں بھی اضافہ ہوا، ان کے قوت مدافعت اور قوت برداشت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ ایسے بچے زیادہ تر سوتے رہے یا انٹنیٹ استعنمال کرتے رہے جس سے پٹھے اکڑ گئے اور جسم میں درد جیسی شکایات کا سامنا رہا۔

اسی طرح 25 فیصد والدین میں بھی بچوں جیسی علامتیں دیکھی گئیں، بچوں کے ہر وقت گھر میں رہنے سے کام کے بوجھ میں اضافہ ہوا اور گھر کا نظم بھی بے تربیت ہوا جس کی وجہ سے خاتون خانہ جسمانی تکلیف اور ذہنی دباؤ کا شکار رہیں۔

اس کے مقابلے میں جو بچے اسکول جاتے رہے وہ بچے تندرست و چست رہے اور ان کے والدین بھی ہشاش بشاش رہے۔ تاہم اسکول جانے کے دوران ایس او پیز پر مکمل عمل درآمد کیا گیا۔

یہ تحقیق ایک ہزار 290 والدین اور ان کے 5 سے 12 سال کے بچوں کے اکتوبر اور نومبر 2020 کے درمیان سروے کے ذریعے کیا گیا۔

via: Express News

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

23 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago