گلگت بلتستان میں تھری جی، فورجی سروس: وزیراعظم نے پلان کی منظوری دیدی

وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں انٹرنیٹ سروس کو بہتر بنانے کے لیے علاقے میں تھری جی اور فورجی براڈ بینڈ سروس فوری شروع کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اس حوالے سے پلان وزیراعظم کو پیش کر دیا۔ وزیراعظم عمران خان نے پلان کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق لائسنسز کی نیلامی کے بعد گلگت بلتستان میں  انٹرنیٹ  سروسز  بہتر  بنائی جائیں  گی۔ اجلاس میں یونیورسل سروس فنڈ کا دائرہ کار بھی  گلگت  بلتستان  تک لے جانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے گلگت بلتستان اور آزاد جموں و کشمیر میں ‘ڈیجیٹل راہیں’ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے اور مئی کے وسط تک نئے اسپیکٹرم کے لیے آنے والی نیلامی کو حتمی شکل دی جائے گی۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ فور جی لائسنسوں کی نیلامی 30 جون سے پہلے کی جائے گی اور ‘اس سے نہ صرف گلگت بلتستان اور آزاد جموں کشمیر کے لیے تیز رفتار انٹرنیٹ لایا جائے گا بلکہ ان کی حکومتوں کو زیادہ آمدنی کے فوائد بھی حاصل ہوں گے۔

via: Hum News

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

23 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago