لیڈی گاگا امریکہ کی مشہور گلوکارہ ہے۔
ایک کانسرٹ کے دوران وہ سٹیج سے جمپ کرکے اپنے فینز میں کود جاتی ہے ۔ جسم پر لباس بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے۔
سیکیورٹی اہلکاروں کا دل دہل جاتا ہے کہ اب کیا کریں، سیکیورٹی اہلکار بلاتے رہتے ہیں پیچھے سے روکنے کی کوشش کرتے رہتے ہیں ۔۔۔ پر لیڈی گاگا ناچتی اچھلتی اپنے فینز میں مگن ہو جاتی ہے۔
وہ سیکیورٹی اہلکاروں سے کہتی ہے ڈرو مت یہ میرے اپنے لوگ ہیں اور جی یہی سچ ہوتا ہے۔ اس کے اپنے وہ لوگ اس ادھ ننگی عورت کو نہ نوچتے ہیں نہ کھسوٹتے ہیں نہ اس کے جسم کو بھنبھوڑتے ہیں اور وہ سہی سلامت سٹیج پر واپس پہنچ جاتی ہے ۔
اس کا لباس دیکھ کر یہ گمان ہوتا ہے کہ اس نے کچھ پہنا ہی نہی ہوا۔
میں اس حق میں بالکل نہی کہ پاکستان میں ایسے کنسرٹس ہوں یا ایسا لباس پہنا جائے یا پاکستان کی عورت لیڈی گاگا بن جائے۔
پرسوچنے کی بات ہے کہ ایسا کیا فرق ہے دو تہذیبوں میں جہاں ایک پچاس ہزار کے مردوں کے مجمعے میں ایک ننگی عورت بھی محفوظ رہتی ہے اور دوسری طرف ایک مشرقی لباس (قمیض شلوار دوپٹہ) میں ملبوس خاتون بھی محفوظ نہیں رہ پاتی۔
وہ خاتون ننگی نہی تھی پر اس کے جسم سے کپڑے نوچ کر اس کو ننگا کر دیا گیا۔
جو لوگ فین فین اور ڈرامہ ڈرامہ کی بات کر رہے ہیں ان کے لیے عرض ہے کہ اگر یہ ہٹ ہونے کے لیے ہی کرنا ہوتا تو اس کے لیے یہ سب ضروری نہی تھا ۔ وہ اپنا ایک ٹوٹا بنا کر لیک کر دیتی تو اج پورے پاکستان کا میڈیا اس کو پرائم ٹائم پر انٹرویو کے لیے بلاتا ۔۔۔کوئ اس کو گالی نہ دیتا اور کل کلہاں کو اس کے پاس ہدایت دینے والا کوئ مولوی بھی پہنچ جاتا اور یہ کسی شو کو ہوسٹ بھی کر رہی ہوتی۔
ہمارے ہاں مسلہ شعور اور سوچ کا ہے، یہاں انسانوں کو جدید علوم ۔اخلاقیات ۔ فلسفہ اور انسانی معاشرے کے آداب جیسے مضامین سے دور رکھا گیا یے ۔بیروزگار جاہل اور بھوکا رکھا گیا ہے اور یہ جہالت ہی ایسے واقعات کی وجہ ہے۔
جب تک ریاست معاشرے کو لے کر اپنا بیانیہ نہی بدلے گی ایسے واقعات ہوتے رہیں گے۔
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…