nowruz celebration
ہر سال کی طرح اس سال بھی دنیا میں جشن ’نوروز‘ عالمی سطح پر 21 مارچ کو ثقافتی انداز میں منایا، جاے گا
جبکہ 20 مارچ کوخیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور، ڈیرہ اسماعیل خان، کوہاٹ، ہنگو اور پارہ چنار و دیگر اضلاع میں نئے شمسی سال “جشن نوروز” کی تقریبات بھرپور طریقے سے منائی جاتی ہیں
افغانستان مزار شریف میں نوروز کی تقریبات کا آغاز نیلی مسجد ‘ کے صحن میں ہزاروں افراد کے درمیان پرچم لہرا کر کیا جاتا ہے۔ اس کے بعد ملک بھر اور یہاں تک کہ دنیا بھر میں افغان باشندے تقریبات کا آغاز کر دیتے ہیں
جھنڈا لہرانے کی تقریب دراصل بلخ اور افغانستان میں نوروز کی تقریبات کا باضابطہ آغاز تصور کیا جاتا ہے۔بعض روایات میں بلخ کو قدیم جشنِ نوروز کی جائے پیدائش کہا گیا ہے۔
ایرانی قوم عید نوروز کو سال کے بڑے تہوار کے طور پر مناتی ہے. نیا سال شروع ہونے سے پہلے ہی لوگ اپنے گھروں کی صفائی شروع کر دیتے ہیں. اس کو “”خانہ تکونی”” کا نام دیا جاتا ہے. اس موقع پر لوگ ہر نئی چیز خریدنے کی کوشش کرتے ہیں ۔
نوروز ایرانی سال کا آغاز، بہار کی آمد، فطرت اور قدرت کے حسن کا جشن ہے جو اسلام سے پہلے بھی رائج تھا۔
نوروز کا دوسرا نام زندگی میں امید واعتدال، امن، دوستی اور انسانی وقار کا اظہار ہے اور ایرانی عید نوروز کا جشن دھوم دھام سے مناتے ہیں
ایران میں جشن نوروز کوروش اور ہخامنشی بادشاہوں کے عہدوں میں بھی رائج تھا جنہوں نے اسے باقاعدہ طور پر قومی جشن قرار دیا۔
نوروز کی ایک دلچسپ رسم یہ ہے کہ لوگ سال کے آغاز پر اپنے گھروں میں ایک خصوصی دسترخوان بچھاتے ہیں جس پر سات مختلف اور مخصوص اشیاء رکھی جاتی ہیں جن کا نام حروف تہجی کے مطابق “س” سے شروع ہوتا ہے. اس رسم کو “ھفت سین ” کا نام دیا جاتا ہے۔
عام طور پر یہ سات اشیاء سیب، سبزگھاس، سرکہ، گندم سے تیار شدہ ایک غذا سمنو، ایک رسیلا پھل یا بیر، ایک سکہ اور لہسن پر مشتمل ہوتی ہیں.
ہفت سین دسترخوان یا سین سے شروع ہونے والے سات کھانوں کے دسترخوان کو ایک تاریخی اہمیت حاصل ہے.یہ اشیاء زندگی میں سچ، انصاف، مثبت سوچ، اچھے عمل، خوش قسمتی، خوشحالی، سخاوت اور بقاء کی علامت ہیں۔
نوروز 12 ممالک میں منایا جاتا ہے جن میں اسلامی جمہوریہ ایران، ترکی، آذربائیجان، ہندوستان، پاکستان، ازبکستان، قرغستان، قازقستان، افغانستان، ترکمانستان، تاجکستان اور عراق شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے ادارہ یونیسکو نے نوروز کو دنیا کے غیر مادی ثقافتی ورثے کے طور پر درج کیا ہے۔ جبکہ ہندوستان او رپاکستان میں بعض شیعہ مکتب فکر کے سادہ لوح افراد اسکو مذہبی تہوار سمجھتے ہیں ، جبکہ بعض ، اسکو بدعت ، کفر اور دیگر تمغوں سے نوازتے ہیں
تہوار کو منانے والے 35 کروڑ افراد میں سے
محض زرتشتیت عقائد کے پیروکار مذکورہ دن کو مذہبی طور پر مناتے ہیں جب کہ دیگر لوگ اس دن کو نئے سال اور موسم بہار سمیت خوشی کے تہوار کے طور مناتے ہیں۔
وہیں پچھلے سال21 مارچ کو اسے عالمی یوم نوروز کے طور پر منانے کے انتظامات کیے گئے۔
بعض مورخین کے مطابق ’نوروز‘ کا تہوار تین ہزار سال سے منایا جا رہا ہے، کیوں کہ زرتشتیت مذہب کا شمار دنیا کے قدیم ترین مذاہب میں ہوتا اور اس مذہب کے پیروکار تین ہزار سال قبل بھی پائے جاتے تھے۔عالمی یوم نوروز‘ کا مقصد قدیم ترین تہذیب کو زندہ رکھنا ہے اور اقوام متحدہ کی جانب سے 21 مارچ کو نوروز ڈے قرار دیے جانے کے بعد اب ہر سال دنیا بھر میں اس دن کو منایا جاتا ہے۔
امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ’نوروز‘ کا دن ہر سال 40 لاکھ آتش پرست عقائد کے حامل افراد مناتے ہیں تاہم مجموعی طور پر اس تہوار کو 30 کروڑ افراد کسی نہ کسی طرح مناتے ہیں۔
نوروز‘ فارسی زبان کا لفظ ہے، جس کی لغوی معنی ’نیا دن‘ ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس تہوار کو قدیم فارسی کیلینڈر کے آغاز کے موقع پر منایا جاتا ہے۔
یہ دن نہ صرف پارسی کیلینڈر کے آغاز کے موقع پر منایا جاتا ہے بلکہ اسے دنیا میں موسم بہار کے آغاز پر بھی منایا جاتا ہے۔
دنیا کے کئی ممالک میں مارچ کے مہینے میں موسم بہار کا آغاز ہوجاتا ہے اور اسی وجہ سے زرتشتیت عقائد نہ رکھنے والے لوگ بھی ہر سال مارچ میں ’نوروز‘ کے تہوار کو موسم بہار کے جشن کے طور مناتے ہیں
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…