Married woman sexually assaulted in Nowshera
سید ندیم مشوانی – : نوشہرہ کلاں میں شادی شدہ خاتون کے ساتھ ایک سال تک جنسی زیادتی ہوتی رہی ہے۔ متاثرہ خاتون آمنہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام لگایا کہ گن پوائنٹ پر انکے ساتھ ایک سال سے جنسی زیادتی ہوتی رہی ہے۔
آمنہ کے مطابق پولیس رپورٹ درج کروانے کے باوجود خاموش تماشی بنی ہوئی ہے۔ آمنہ زوجہ اسد خان نے اپنی فریاد سناتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ایک سال سے دو ملزمان جو انکے شوہر کے رشتہ دار ہے انکے ساتھ جنسی زیادتی کرتے رہے۔
خاتون کے مطابق ملزمان ان کے شوہر اور اس کی چھوٹی بیٹی کو نشہ دے کر جنسی تشدد کرتے ہیں۔ تھانہ نوشہرہ کلاں،بدرشی، اور ٹاون چوکی میں ایف ائی ار درج کی ہے لیکن پولیس افسران کی جانب سے انصاف نہ مل سکا۔
خاتون کا کہنا ہے کہ آئی جی خیبر پختونخوا، وزیر اعلی خیبر پختونخوا، ڈی آئی جی مردان ریجن اور ڈی پی او نوشہرہ انکو انصاف فراہم کرکے ملزمان کو گرفتار کرے۔ اگر انکو انصاف نہ ملا تو نوشہرہ شوبرا چوک کے مقام پر اپنے آپ پر تیل چھڑک کر خودسوزی کرلیں گی۔
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…
پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…