سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک تصویر آنکھ کا دھوکہ ہے یا خیالات و افکار کی ترجمان۔ تصویر کے تین زاوے ہیں جن میں درخت، جڑیں اور ہونٹ۔
برطانوری اخبار’دا سن‘ میں شائع ہونے والی اس تصویر کے حوالے سے کہا ہے کہ فوٹو گرافر کرسٹو گوروف کی بنائی ہوئی تصویر جس کے نیچے کیپشن دی گئی ہے۔
جس میں پوچھا گیا ہے کہ ’آپ کے خیال میں یہ کس کی تصویر ہے، درخت ؟ جڑیں یا ہونٹ ؟ تصویر دیکھ کر اپنے خیالات و افکار کے ذریعے اپنی شخصیت کا تعین کریں۔‘
تصویر کے کیپشن کی وضاحت کرتے ہوئے فنکارکا مزید کہنا ہے کہ ’اگر آپ اس تصویر کو درخت کی تصویر کہتے ہیں تو آپ کا شمار ایک کھلے دہن کے انسانوں میں ہو سکتا ہے جو دوسروں کی آرا کا خیال رکھتے ہوئے یہ سوچتے ہیں کہ دوسرا آپ کے بارے میں کیا سوچے گا۔‘
دوسرے نکتہ کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ’اگر آپ اس تصویر کو دیکھ کر اسے درختوں کی جڑیں سمجھتے ہیں تو آپ کی شخصیت ایک شرمیلے انسان کی ہو سکتی ہے، آپ تعمیری تنقید کو قبول کرتے ہیں اور اپنی صورتحال کو ہمیشہ بہتر بنانے کے لیے سخت محنت کرتے ہیں۔‘
تصویر کا تیسرا نکتہ جو لوگ اسے دیکھ کر ہونٹ گمان کرتے ہیں انکی شخصیت ایک سادہ لوح اور پرسکون زندگی گزارنے والوں کی ہوتی ہے۔ ایسے افراد ڈرامہ یا الجھاؤ پسند نہیں کرتے بلکہ سیدھے طریقے سے درمیانے درجے کی زندگی گزارتے ہیں۔
اگرچہ کچھ لوگوں کی آپ کے بارے میں مختلف آرا ہوتی ہیں جن کے مطابق کچھ لوگ آپ کو لچکدار، عقل مند اور ایماندار سمجھتے ہیں جبکہ کچھ کا خیال ہوتا ہے کہ آپ کمزور اور مدد کے طلب گار ہیں حالانکہ اس کے برعکس آپ اپنے مسائل سے خود نمٹنے کی بھرپور صلاحیت کے حامل ہیں۔
حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…