Categories: Health

کافی پینے کی عادت دل کی صحت کے لیے فائدہ مند، نئی تحقیق میں انکشاف

آسٹریلیا کی میلبورن یونیورسٹی اور موناش یونیورسٹی کی مشترکہ طبی تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینے سے امراض قلب، ہارٹ اٹیک یا دل کی دھڑکن میں بے ترتیبی کے مسائل سمیت کسی بھی وجہ سے قبل از وقت موت کا خطرہ 15 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔ یہ بنیادی طور پر 3 تحقیقی رپورٹس کے نتائج ہیں جنھیں مرتب کرنے کے لیے 5 لاکھ سے زیادہ افراد کی صحت کا 10 سال تک جائزہ لیا گیا ہے۔

پہلی تحقیق میں تقریباً 3 لاکھ 82 ہزار افراد پر توجہ مرکوز کی گئی جو امراض قلب کا شکار نہیں تھے اور ان کی اوسط عمر 57 سال تھی۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ جو افراد روزانہ 2 سے 3 کپ کافی پینے کے عادی ہوں، اُن میں بعد کی زندگی میں امراض قلب یا فالج میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔محققین کے مطابق جو افراد دن بھر میں صرف ایک کپ کافی بھی پی لیتے ہیں، ان میں بھی فالج یا دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔

دوسری تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کسی بھی قسم کی کافی کے 2 سے 3 کپ روزانہ پینے سے امراض قلب کا امکان کم ہوتا ہے جبکہ تیسری تحقیق میں ایسے افراد شامل تھے جو پہلے ہی دل کی دھڑکن کی بے ترتیبی یا دل کی کسی بیماری سے متاثر تھے۔ تحقیق کے نتائج میں انکشاف ہوا کہ ایسے مریضوں میں روزانہ ایک کپ کافی پینے سے قبل از وقت موت کا خطرہ کم ہو جاتا ہے۔ان تینوں تحقیقاتی طبی رپورٹس کے نتائج اپریل کے آغاز میں امریکن کالج آف کارڈیالوجی کے 71 ویں سائنٹیفک سیشن کے دوران پیش کیے جائیں گے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

5 hours ago

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر کو خلا کیلئے روانہ ہوگا

پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…

10 hours ago

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور کنیکٹیوٹی مسائل کا خدشہ

سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…

18 hours ago

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی

خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…

19 hours ago

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار

پشاور میں مبینہ جعلی میڈیکل کونسل پر ایف آئی اے کا چھاپہ، چیئرمین گرفتار پشاور:…

21 hours ago

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے کی جائیدادیں دلوانے کا انکشاف

پشاور میں خواتین کی شکایات پر فوری کارروائی، موقع پر ریلیف اور 4.2 ارب روپے…

23 hours ago