Categories: Blogs

آج کی تاریخ 22.02.2022 میں کیا خاص ہے؟

ہر روز ہی دنیا میں کچھ نہ کچھ نیا اور منفرد ہورہا ہوتا ہے اور سوشل میڈیا کی بدولت  وہ سب کی توجہ حاصل کرنے میں  کامیاب بھی ہوجاتا ہے، بلکل اسی طرح فروری کا یہ مہینہ اور یہ سال ہے۔آج کا دن اور یہ تاریخ اس صدی کی سب سے اہم تاریخ ہے کیونکہ اسے یہ الٹا پڑھیں یا سیدھا یہ ایک ہی نظر آئے گی۔یہ پیلینڈروم کہلاتا ہے اسے آگے اور پیچھے سے پڑھیں یہ ایک ہی تاریخ کو پیش کرے گا ساتھ ہی ہے یہ ایمبیگرام بھی ہے یہ ایک ہی تاریخ کا الٹا بھی ہے۔آج کی تاریخ میں ایک اور خاص بات یہ ہے کہ اس میں صرف دو ہندسے ہیں۔ یعنی 2 اور 0 کا ہندسہ۔

ایک ویب سائٹ کے مطابق اگر 2 کا حصہ مسلسل تین بارایک ساتھ آئے تو یہ اینجل نمبر کہلاتے ہیں اور اگر یہی ہندسہ کسی بھی نمبر کی سریز میں زیادہ آرہا ہے تو وہ بھی اہمیت کا حامل سمجھا جاتا ہے۔ 2 کا ہندسہ ایک ساتھ کئی بار آئے تو دہری طاقت، مضبوط رشتے، پارٹنر شپ اور توازن کو واضح کرتا ہے۔اسی طرح  2 کے ہندسہ کچھ اور چیزوں کو بھی ظاہر کرتا ہے جیسے سمجھوتہ کرنا، قبول کرنا، ہمدردی،تعاون اور بھائی چارگی۔

یہ سال یعنی 2022 اور یہ دوسرا مہینہ اپنے اندر حیرت انگیز خصوصیات رکھتا ہے کیو نکہ ان میں ایک ساتھ 2 کا ہندسہ کئی بار آرہا ہے اور آج کی تاریخ جیسے 22 فروری جس میں 2 کا ہندسہ ایک ساتھ کئی مرتبہ آرہا ہے، تو اسے سپر چارج کہا جاتا ہے اس وقت طاقت اپنے عروج پر ہوتی ہے۔ جب بھی یہ ہندسہ کئی بار ایک ساتھ آتا ہے تو یہ کسی بھی کام کے لئے پارٹنر شپ کرنے کا بہترین وقت ہے، اسی طرح کس چیز کو اپنانا ہے کہاں سمجھوتہ کرنا ہے یہ سب اسی ہندسے کے وقت کار آمد ہوسکتے ہیں، یہی وجہ ہے اس مہینے کو اس کی نسبت کافی اہمیت دی جارہی ہے۔واضح رہے یہ تاریخ اب دوبارہ کبھی نہیں دیکھی جائے گی۔ آپ خوش نصیب ہیں جو یہ تاریخ دیکھ رہے ہیں۔

via: BOL NEWS

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

28 minutes ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

11 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

19 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

21 hours ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

1 day ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago