Categories: Blogs

یوٹیوب نے معروف اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا چینل بند کردیا

دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب نے یہود مخالف لیکچرز کو بنیاد بناکر پاکستان کے معروف اسکالر ڈاکٹر اسرار احمد کا یوٹیوب چینل بند کردیا ہے۔ ان کے یوٹیوب چینل پر سبسکرائبرز کی تعداد تقریباً 3 ملین (30 لاکھ ) کے قریب تھی اور پوری دنیا سے لاکھوں لوگ ان کے لیکچرز سے مستفید ہوتے اور انھیں سراہتے تھے۔

یوٹیوب نے ڈاکٹر اسرار احمد کے چینل کو بند کرنے کا فیصلہ یہودی اخبار’’ جیوش کرونیکل‘‘ میں ان کے خلاف مختلف رپورٹس شائع ہونے کے بعد کیا۔رپورٹس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ٹیکساس میں یہودی عبادت خانے کو یرغمال بنانے والا پاکستانی نژاد برطانوی ملک فیصل اکرام ڈاکٹر اسرار کے لیکچرز سے متاثر تھا۔یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر اسرار کے دو چینلز کو نفرت انگیز اور تشدد سے متعلق پالیسیوں کی خلاف ورزی پر بند کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر اسرار احمد عظیم اسکالر تھے جنہوں نے کبھی بھی تشدد کی تبلیغ نہیں کی، وہ ہمیشہ اپنے سننے اور پڑھنے والوں کو دینی و دنیاوی تعلیم اور جدید ٹیکنالوجی کے حصول کی ترغیب دیتے تھے ۔ انھیں نہ صرف تاریخ پر مکمل عبور حاصل تھا بلکہ وہ حالات حاضرہ پر بھی گہری نظر رکھتے تھے اور اپنی بصیرت سے آنے والے وقت کا درست نقشہ پیش کرتے تھے۔ انھوں نے اپنے ویڈیو لیکچرز میں یہود کی مکمل تاریخ، ان کی چالبازیاں اور ان کے مستقبل کے ممکنہ عزائم بڑی تفصیل سے بیان کر رکھے ہیں۔

دوسری جانب ڈاکٹر صاحب کی قائم کردہ تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے یوٹیوب پر ڈاکٹر اسرار احمد آفیشل یوٹیوب چینل کو بند کرنے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے اسلاموفوبیا کی بدترین شکل قرار دیا ہے۔ امیر شجاع الدین شیخ کا کہنا ہے کہ اسلاموفوبیا کے اس شرمناک فعل کے جواب میں تنظیم اسلامی نے متعلقہ پلیٹ فارمز کے ذریعے بھرپور قانونی چارہ جوئی کا آغاز کر دیا ہے۔

Recent Posts

پشاور میں بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ، مخصوص روٹس اور اوقات کار بھی مقرر ہوں گے

پشاور میں بائیک رائیڈرز کی رجسٹریشن لازمی قرار دینے کا فیصلہ، مخصوص روٹس اور اوقات…

43 minutes ago

خیبرپختونخوا: غیر قانونی ادویات کی تیاری اور آن لائن سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، بھاری مقدار میں سامان ضبط

خیبرپختونخوا: غیر قانونی ادویات کی تیاری اور آن لائن سپلائی نیٹ ورک بے نقاب، بھاری…

12 hours ago

ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بحال، پی ایس ایل کا افتتاحی میچ پشاور میں ہوگا، محسن نقوی

ارباب نیاز سٹیڈیم کا نام بحال، پی ایس ایل کا افتتاحی میچ پشاور میں ہوگا،…

17 hours ago

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے

پشاور: ممتاز صحافی سید سلطان شاہ میڈیا لیگ کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے…

1 day ago

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

حکومت کا پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ اسٹیڈیم…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

3 days ago