Categories: Latest News

یوٹیوب سے حاصل ہونے والی کمائی حرام ہے: سعودی اسکالر عاصم الحکیم

سعودی اسکالر، استاد اور  جدہ کی مسجد کے امام عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کو حرام قرار دے دیا۔

جیو نیوز: ٹوئٹر پر عبد المقتدر نامی صارف نے عاصم الحکیم سے سوال کیا کہ یوٹیوب کی کمائی حرام ہے یا حلال ، جس کے جواب میں  اسکالر عاصم الحکیم نے لکھا کہ یہ حرام ہے۔

عاصم الحکیم نے یوٹیوب کی کمائی کے حرام ہونے کے حوالے سے اپنے جواب میں مزید کوئی وضاحت نہیں دی تاہم ان کے یوٹیوب چینل پر 4 سال قبل ان کا یوٹیوب کمائی کے حوالے سے دیا گیا بیان موجود ہے۔

 جس میں انہوں نے بتایا تھا کہ آج کے معاشرے میں یوٹیوبر ہونا نوجوانوں کا بڑا مشغلہ بنتا جارہاہے، اسلامی نقطہ نظر سے یوٹیوب سے کمائی کرنا حرام نہیں ہے لیکن اس کا انحصار یوٹیوبر کے مواد پر ہے جو وہ یوٹیوب پر اپلوڈ کرتا ہے، اگر کوئی یوٹیوبر یوٹیوب پر حرام کانٹینٹ ( جس میں میوزک ، خاتون ، نازیبا گفتگو، فحاشی اور بے حرمتی پر مشتمل مواد) اپلوڈ کرے تو اس سے حاصل ہونے والی آمدنی حرام ہوگی۔

واضح رہے کہ عاصم الحکیم جدہ کی مسجد میں جمعہ کی نماز پڑھاتے ہیں وہ کئی ٹی وی پروگرامز میں بطور ہوسٹ اورمہمان شرکت کرچکے ہیں، اس کے علاوہ اسکالر عاصم الحکیم ایشیا یورپ کی کئی یونیورسٹیز میں لیکچر دے چکے ہیں۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

8 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago