Preparations to introduce a new change in YouTube
ہم نیوز ویب ڈیسک: میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آپ ٹیلی ویژن میں یوٹیوب ویڈیوز دیکھتے ہیں تو بہت جلد 30 سیکنڈ کے ایسے اشتہارات نظر آئیں گے جن کو سکپ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔یعنی ٹی وی پر یوٹیوب ایپ کا استعمال کسی روایتی ٹی وی چینل جیسا ہی ہو جائے گا۔
ویڈیو پلیٹ فارم کی جانب سے 30 سیکنڈ کے ایسے اشتہارات کو پلیٹ فارم کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔یوٹیوب پر ابھی ایسے اشتہارات کا دورانیہ 15 سیکنڈ کا ہوتا ہے جن کو سکپ کرنا ممکن نہیں ہوتا۔
مگر نئی تبدیلی کے تحت یہ دورانیہ 30 سیکنڈ تک بڑھایا جائے گا جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ایسے اشتہارات کی تعداد بھی بڑھا دی جائے گی۔
کمپنی کے مطابق یہ تبدیلی پہلے امریکا اور کینیڈا میں متعارف کرائی جا رہی ہے اور اسے آنے والے مہینوں میں دنیا بھر تک توسیع دی جائے گی۔ 30 سیکنڈ کے اشتہارات کے ساتھ یوٹیوب کی جانب سے پاز کو بھی ٹی وی ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔
اس کے تحت جب کسی ویڈیو کو پوز (پاز) کیا جائے گا تو سائیڈ میں اشتہارات نظر آئیں گے۔خیال رہے یوٹیوب دنیا بھر میں مقبول ترین ویڈیو شیئرنگ سروس ہے
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…