یوٹیوب سے پیسہ کمانے والوں کے لئے بُری خبر


اگر آپ یوٹیوبر ہیں اور آپ کا چینل مونیٹائزڈ ہے تو جان لیں کہ گوگل (جو دنیا کی سب سے بڑی ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ یوٹیوب کی مالک کمپنی ہے) آپ کی آمدن کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ، یعنی 24 فیصد جون 2021ء سے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں کاٹ لے گا۔

امریکی ٹیکس قوانین کے مطابق یوٹیوب امریکا سے باہر مونیٹائزڈ کونٹیٹ بنانے والے تمام تخلیق کاروں کی ٹیکس معلومات اکٹھی کرنے کی ذمہ دار ہے اور کچھ معاملات میں وہ ان تخلیق کاروں سے ٹیکس کاٹ سکتی ہے، جب وہ امریکی صارفین سے پیسہ کمارہے ہیں۔ یہ آمدن ایڈ ویوز، یوٹیوب پریمیئم، سپر چیٹ، سپر اسٹیکرز اور چینل ممبر شپ کے ذریعے حاصل ہوسکتی ہے۔

ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل کا کہنا ہے کہ وہ امریکی صارفین سے حاصل کی جانیوالی آمدن پر ود ہولڈنگ ٹیکس جلد سے جلد جون 2021ء سے شروع کرنا چاہتا ہے، جس کیلئے یوٹیوبر سے ایڈسینس پر اپنے ٹیکس فارم جلد سے جلد جمع کرانے کا کہا گیا ہے۔

گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا اطلاق یوٹیوب پر تمام مونیٹائزڈ تخلیق کاروں چاہے وہ دنیا کے کسی بھی حصے میں ہوں، پر ہوگا، اگر آپ کی ٹیکس تفصیلات 31 مئی 2021ء تک فراہم نہیں کی گئی تو گوگل آپ کی عالمی آمدن کا 24 فیصد تک کٹوتی کرسکتا ہے۔

یوٹیوب کی جانب سے جاری بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایسے افراد جو ڈیڈ لائن سے قبل اپنی ٹیکس معلومات فراہم کردیتے ہیں، تو ایسے ممالک جن کا امریکا سے ڈبل ٹیکس ٹریٹی معاہدہ ہے، کو ٹیکس میں رعایت بھی دی جاسکتی ہے۔ ( ایسے ممالک کی فہرست یہاں دیکھی جاسکتی ہے)۔ تاہم یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ کم سے کم ٹیکس کتنا ہوگا۔

آپ کو کیا کرنا چاہئے؟

اگر آپ کا چینل مونیٹائزڈ نہیں ہے تو آپ کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں لیکن اگر آپ اوپر دی گئیں اسٹریم سائٹس سے کچھ کما رہے ہیں تو آپ کو اپنی ٹیکس معلومات ایڈسینس پر مندرجہ ذیل طریقے سے جمع کرانی ہوگی۔

اپنے ایڈسینس اکاؤنٹ پر لاگ ان کریں۔

پے منٹس کا بٹن دبائیں۔

مینج سیٹنگز کا بٹن دبائیں۔

پے منٹ پروفائل پر اسکرول کریں اور ایڈٹ نیکسٹ میں یونائیٹڈ اسٹیٹ ٹیکس انفو کا بٹن دبائیں۔

مینج ٹیکس انفارمیشن پر کلک کریں۔

اس پیج پر آپ کو گائیڈ ملے گی جو متعلقہ فارم ڈھونڈنے میں آپ کی مدد کرے گی۔

اگر آپ مزید کچھ جاننا چاہتے ہیں، تو آپ کے سوالات کے جوابات گوگل فریکوئنٹلی آسکڈ کوئسشنز (ایف اے کیو) پیج پر مل جائیں گے۔

via: Samma News


Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

19 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

4 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago