پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کی تزئین و آرائش کا فیصلہ کرلیا۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر آرکیالوجی خیبرپختونخوا ڈاکٹر عبدالصمد نے بتایا کہ اداکار دلیپ کمار اور راج کپور کی حویلیوں کی بحالی کیلئے عالمی بینک پیسے فراہم کرے گا۔
ڈائریکٹر آرکیالوجی نے بتایا کہ دونوں گھروں کی بحالی کی لاگت کا تخمینہ 20 کروڑ روپے لگایا گیا ہے اور آئندہ 4 ماہ میں منصوبے پر کام شروع کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ حویلیوں میں دلیپ کمار اور راج کپور کی زندگی سے جڑی اشیاء رکھی جائیں گی جب کہ حویلیوں کی مکمل بحالی کے بعد عوام کیلئے کھولا جائے گا۔
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…