Announcement of scholarships worth Rs 100 million for minority students in Khyber Pakhtunkhwa
پشاور لائیو، 31 دسمبر 2024: ٹرانس پشاور نے ذو پشاور بس سروس کی سالانہ رپورٹ 2024 جاری کر دی، جس کے مطابق رواں سال شہریوں نے تقریباً 8 کروڑ 65 لاکھ مرتبہ ذو پشاور کو سفر کے لیے استعمال کیا۔ مجموعی طور پر اس سروس کو 30 کروڑ سے زائد مرتبہ استعمال کیا جا چکا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر ذو پشاور کے مسافروں کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار سے تجاوز کر گئی، جن میں 30 فیصد خواتین شامل ہیں۔
ذو پشاور نے 2024 میں تین نئے روٹس متعارف کروائے:
ڈی آر-14: اسلامیہ کالج تا ریگی ماڈل ٹاؤن
ڈی آر-14اے: اسلامیہ کالج تا پروفیسر ماڈل ٹاؤن
ڈی آر-13: سردار گڑھی تا پبی
طلبہ کی سہولت کے لیے پانچ یونیورسٹی ایکسپریس روٹس بھی فعال کیے گئے، جن میں ای آر-09، ای آر-10، ای آر-12، ای آر-16، اور ایس آر-08 شامل ہیں۔
ذو پشاور کے بس انڈسٹری ریسٹرکچرنگ پروگرام کو سسٹینبل ٹرانسپورٹ ایوارڈز میں اعزازی تذکرہ ملا، جس سے ذو پشاور کے بین الاقوامی ایوارڈز کی مجموعی تعداد پانچ ہو گئی۔
اس نظام کو متعدد عالمی فورمز جیسے آئی ایم ایف، ورلڈ بینک کانفرنس، اور ایشیائی ترقیاتی بینک کانفرنس میں بطور ماڈل پیش کیا گیا۔
سال 2024 میں 2 لاکھ 40 ہزار ذو کارڈز فروخت ہوئے، جس سے کل ذو کارڈز کی تعداد 19 لاکھ سے تجاوز کر گئی۔
ذو بایئسائیکل شیئرنگ سسٹم کے تحت 2130 نئی رجسٹریشنز ہوئیں، جن میں 17 خواتین شامل ہیں۔ کل رجسٹریشنز کی تعداد 8,900 ہو چکی ہے۔
اس سال بایسائیکل شیئرنگ سسٹم کو 2 لاکھ 24 ہزار ٹرپس کے لیے استعمال کیا گیا۔
ٹرانس پشاور کے کال سینٹر نے 20,000 شکایات کو حل کیا، اور سوشل میڈیا کے ذریعے 3500 صارفین کی رہنمائی کی۔
مسافروں کی سہولت کے لیے
سٹیشنز پر تین نئی ٹک شاپس کے قیام کے معاہدے کیے گئے، جس سے کل تعداد 25 ہو گئی۔
خصوصی افراد کے لیے 115 وہیل چیئرز فراہم کی گئیں۔
پشاور کی خوبصورتی کے لیے ذو پشاور نے ہشتنگری، یونیورسٹی ٹاؤن، اسلامیہ کالج، اور پی ڈی اے انڈر پاسز کی تزین و آرائش مکمل کی، جس سے شہری جمالیات میں بہتری آئی۔
ٹرانس پشاور کی ترجمان صدف کامل نے کہا:
“ذو پشاور کی کامیابی عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔ 2024 میں، ہم نے نہ صرف سفری سہولیات کو بہتر بنایا بلکہ عالمی سطح پر پشاور کو نمایاں کیا۔”
ذو پشاور نے شہری ٹرانسپورٹ کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے پشاور کے شہریوں کو باوقار، محفوظ، اور باسہولت سفری نظام فراہم کیا ہے۔
ہر پل اپڈیٹس کے لیے ۔ یہاں ہمارا واٹس ایپ گروپ جوائن کرے شکریہ
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…
پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…
لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…
پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…
پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…
پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…