Peshawar BRT ZU Cards Biometric Registration Compulsory, Last Date 31 December
پشاور: بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) پشاور کے تمام ذو کارڈز کی نادرا کے ذریعے بایومیٹرک تصدیق اور رجسٹریشن لازمی قرار دے دی گئی ہے۔ ٹرانس پشاور کے مطابق رجسٹریشن کا عمل شروع ہوگیا ہے، جبکہ اس کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2026 مقرر کی گئی ہے۔
ٹرانس پشاور نے واضح کیا ہے کہ یکم جنوری 2027 سے غیر رجسٹرڈ ذو کارڈز بلاک کردیے جائیں گے اور ان کے ذریعے بی آر ٹی میں سفر نہیں کیا جا سکے گا۔
مسافر تمام بی آر ٹی اسٹیشنز کے ٹکٹ کاؤنٹرز پر اسٹیشن کے اوقات کار کے دوران اپنے کارڈز کی رجسٹریشن کروا سکتے ہیں۔ اس کے لیے ذو کارڈ کے ساتھ اصل قومی شناختی کارڈ لانا لازمی ہوگا۔
18 سال سے کم عمر بچوں کے کارڈز ب فارم یا والدین اور سرپرست کے شناختی کارڈ کے ذریعے رجسٹر کیے جا سکیں گے۔ ذو کارڈ کی رجسٹریشن فیس 10 روپے مقرر کی گئی ہے۔
ٹرانس پشاور کے مطابق غیر ملکی مسافر ذو ایپ یا سنگل جرنی ٹکٹ کے ذریعے بی آر ٹی سروس استعمال کرسکتے ہیں۔
چیف ایگزیکٹو آفیسر ٹرانس پشاور ڈاکٹر سید مرتضیٰ اصغر بخاری نے مسافروں سے اپیل کی ہے کہ وہ آخری تاریخ کا انتظار کیے بغیر اپنے کارڈز کی رجسٹریشن مکمل کروائیں تاکہ سفری سہولت میں کسی قسم کی رکاوٹ سے بچا جا سکے اور آخری دنوں میں رش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…
پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…
لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…
پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…
پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…
پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…