Categories: Latest News

مولانا طارق جمیل کے اسٹور میں کپڑوں کی قیمت کتنی ہے؟

گزشتہ کئی ہفتوں سے مولانا طارق جمیل کے نام سے کپڑوں کا برانڈ متعارف کرانے کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش تھیں، تاہم گزشتہ روز معروف مذہبی اسکالر مولانا طارق جمیل کی جانب سے ملبوسات کے برانڈ ‘ایم ٹی جے ‘ کے اسٹور کا افتتاح کردیا گیا۔

مولانا طارق جمیل نے کراچی کے معروف علاقے طارق روڈ میں اپنے برانڈ ‘ایم ٹی جے ‘ کے اسٹور کا افتتاح کیا۔

ایم ٹی جے کے پہلے اسٹور کا افتتاح گزشتہ روز 26 اپریل کی دوپہر کو مولانا طارق جمیل نے کیا اور ساتھ میں خصوصی دعا بھی کی۔اس موقع پر ان کے ساتھی اور دیگر ایگزیکٹوز کے ممبران بھی موجود تھے۔

اسٹور میں موجود تمام ملبوسات مشرقی طرز کے ہیں، جن میں فارمل، عروسی جوڑے، سل ہوئے، ان سلے، غرض یہ کہ مختلف اقسام کے ملبوسات دستیاب ہیں۔ایم ٹی جے کی جانب سے جوتے اور پرفیومز بھی متعارف کروائے گئے ہیں۔

مولانا طارق جمیل کے برانڈ کی مصنوعات کی قیمتیں عام مارکیٹ سے مطابقت رکھتے ہوئے 2 ہزار سے 5 ہزار روپے کے درمیان مقرر کی گئی ہیں۔

ملک کے کچھ برانڈز کی طرح ایم ٹی جے اسٹور میں بھی بنا چہرے کی ڈمیز موجود ہیں۔

یاد رہے کہ فروری میں مولانا طارق جمیل کے حوالے سے یہ کہا جارہا تھا کہ انہوں نے کاروبار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنے نام سے برانڈ قائم کریں گے۔

via: HAMARIWEB

Recent Posts

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

18 hours ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

2 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

3 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

3 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

4 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

5 days ago