Categories: Latest News

پشاور: قبروں سے میتیں نکال کر اُن کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ’مسلح افراد کی فائرنگ‘ سے ہلاک

پشاور: قبروں سے میتیں نکال کر اُن کی مبینہ بے حرمتی کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم ’مسلح افراد کی فائرنگ‘ سے ہلاک

پشاور: بڈھ بیر کے علاقے میں قبروں کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں گرفتار 19 سالہ ملزم پولیس کی تحویل میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔

پشاور پولیس کے مطابق ملزم سلمان کو 21 ستمبر کو شیخان کے مقامی قبرستان سے اس وقت گرفتار کیا گیا تھا جب وہ مبینہ طور پر حال ہی میں دفن کی گئی ایک کمسن بچی کی میت نکال رہا تھا۔ واقعے کے بعد مشتعل افراد کی بڑی تعداد قبرستان پہنچ گئی تھی، تاہم پولیس نے ملزم کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

واقعے کی ایف آئی آر ایک مقامی شہری کی مدعیت میں درج کی گئی، جس میں قبرستان کے تقدس کی مبینہ پامالی، ریپ، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر ایکٹ اور فارنرز ایکٹ کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزم کا تعلق افغانستان سے تھا، جس کے باعث فارنرز ایکٹ کی دفعہ بھی مقدمے میں شامل کی گئی۔

ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ ملزم اس سے قبل بھی قبریں کھود کر خواتین کی میتوں کی بے حرمتی کر چکا تھا اور ماضی میں ایسے متعدد واقعات پیش آئے تھے۔ تاہم ان سابقہ واقعات کی پولیس کو باقاعدہ اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

پولیس کے مطابق ملزم کی گرفتاری کے بعد سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ پولیس حکام سے رپورٹ طلب کی اور تحقیقات کے لیے کمیٹی تشکیل دی تھی۔

ملزم کی ہلاکت

پشاور پولیس کے مطابق منگل کی شام زیر حراست ملزم سلمان کو جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے شیخان قبرستان لے جایا جا رہا تھا کہ تین موٹر سائیکلوں پر سوار 6 نامعلوم مسلح افراد نے پولیس ٹیم پر اچانک فائرنگ کردی۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے سرکاری گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ ایک اہلکار کی بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ بھی متاثر ہوئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں زیر حراست ملزم سلمان شدید زخمی ہوگیا، جسے ہسپتال منتقل کیا جا رہا تھا تاہم وہ راستے میں دم توڑ گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے اور واقعے میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم نے مبینہ طور پر 10 قبروں کی بے حرمتی کا اعتراف کیا تھا۔ اس دعوے کی مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔

پشاور پولیس کے مطابق زیر حراست ملزمان کی مشکوک حالات میں ہلاکت کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ اس سے قبل بھی سنگین جرائم کے الزامات میں گرفتار افراد کی پولیس تحویل کے دوران فائرنگ میں ہلاکت کے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔

ان واقعات میں پولیس کا مؤقف عموماً یہ رہا ہے کہ ملزمان کو جائے وقوعہ کی نشاندہی یا دیگر تفتیشی کارروائی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ نامعلوم مسلح افراد نے پولیس ٹیم پر حملہ کردیا۔

ایسے واقعات میں ملزمان کی ہلاکت کے محرکات اور حالات کی مکمل وضاحت کے لیے شفاف تحقیقات کی ضرورت پر بھی سوالات اٹھتے رہے ہیں۔

عہدہ,بی بی سی اُردو، پشاور

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…

4 days ago