پاکستان کی وزارتِ داخلہ کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک بھر میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی عائد کر دی ہے۔
وزارتِ داخلہ کے ایک حکم نامے کے مطابق ملک بھر میں 16 اپریل کو ٹوئٹر، فیس بک، یوٹیوب، واٹس ایپ اور ٹیلی گرام صبح 11 سے دوپہر تین بجے تک بند رہے گا۔
وزارتِ داخلہ کے احکامات کے بعد پی ٹی اے نے سوشل میڈیا نیٹ ورکس پر عارضی پابندی لگا دی ہے جس کی وجہ سے صارفین کو اپنے سوشل اکاؤنٹس تک رسائی میں دشواری کا سامنا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان میں سوشل میڈیا پر عارضی پابندی ایسے موقع پر لگائی گئی ہے جب ملک کے مختلف شہروں میں مذہبی جماعت تحریکِ لبیک کے کارکنوں کی جانب سے مظاہروں کا خدشہ ہے۔
حکومتِ پاکستان نے جمعرات کو ٹی ایل پی کو کالعدم قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کیا تھا جس کے بعد مذکورہ جماعت کے کارکنوں کی جانب سے احتجاج اور مظاہروں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
via: Voice of America Urdu
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…
خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…