پشاور: پشاور کے علاقے موسم خان گڑھی میں لڑائی جھگڑے کے بعد دوبھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کردی جس سے دونوں جاں بحق ہوگئے
پولیس نے دونوں نعشیں اٹھا کر پوسٹمارٹم رپورٹ کیلیے منتقل کردی ہیں جبکہ مزید تفتیش شروع کردی ہے۔ تھانہ رحمان بابا پولیس کے مطابق موسم خان گڑھی میں دو بھائیوں مظہر اور ذوالفقار پسران حاجی ملک صنوبر نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی ہے جس کے نتیجے میں دونوں گولیاں لگنے سے جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لواحقین نے بتایا ہے کہ مظہر نشے کا عادی تھا جو اکثر اوقات گھر والوں کے ساتھ لڑائی جھگڑے کرتا تھا اور گزشتہ روز بھی جھگڑا ہوا جس کے بعد نوبت فائرنگ تک پہنچ گئی۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے خالی خول سمیت دیگر اہم شواہد اکٹھی کرکے تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا ہے۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…