Peshawar: A 3-year-old child died and 3 people were injured when the roof of a house collapsed on Takhtabad Road.
پشاورلائیو: تخت آباد روڈ شالم پل کے قریب ایک گھر کی چھت گرنے سے افسوسناک حادثہ پیش آیا۔ ریسکیو 1122 کے مطابق ملبے تلے 2 بچے، ایک عورت اور ایک مرد دب گئے۔
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کیں اور تمام زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا۔ ریسکیو کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔
حادثے میں 3 سالہ یوسف جاں بحق ہوگیا، جبکہ زخمیوں میں 14 سالہ نیاز اللہ، 30 سالہ ناظم، اور 60 سالہ مسماۃ (ب) شامل ہیں۔
ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی نے مزید جانوں کے نقصان سے بچا لیا۔ حادثے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…