2 women arrested for blackmailing a businessman
ویب ڈیسک (جیونیوز): لاہور میں بزنس مین کو بلیک میل کرنے کے الزام میں دو خواتین کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مدعی کی جانب سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ کاروباری لین دین پر خاتون نے 20 اگست کو ہوٹل میں بلوایا اور مزید دو افراد کے ساتھ مل کر تشدد کا نشانہ بنایا۔
ایف آئی آر میں بزنس مین کی جانب کہا گیا کہ گن پوائنٹ پر خاتون کے ساتھ میری ویڈیو بنائی گئی اور پھر خاتون پرس، بزنس کارڈ اور گاڑی ساتھ لےکر چلی گئی۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان ویڈیوکی وجہ سے بزنس مین کو بلیک میل کرتے رہے او ر30 لاکھ روپے مانگے۔
تاہم پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں خواتین کو گرفتارکرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…