خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

Peshawar high court

خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی

پشاور: خیبرپختونخوا سے روسی شہری مخمودگلیگوف کی مبینہ گمشدگی کے خلاف دائر درخواست پر عدالت نے پولیس سے 14 روز کے اندر رپورٹ طلب کرلی۔
سماعت کے دوران درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ روسی شہری ای ویزے پر پہلے اسلام آباد آیا اور بعد ازاں خیبرپختونخوا پہنچا، جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔
وکیل کے مطابق مخمودگلیگوف 28 فروری کے بعد سے غائب ہے۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اس بات کا کیا ثبوت ہے کہ روسی شہری خیبرپختونخوا آنے کے بعد لاپتہ ہوا؟ اس پر درخواست گزار کے وکیل نے بتایا کہ روسی سفارت خانے اور پولیس نے بھی تصدیق کی ہے کہ وہ پاکستان آیا تھا۔
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ مخمودگلیگوف کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ نہ ہونے کے باعث مسنگ پرسنز کمیشن نے اس کا کیس نہیں سنا۔
چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ روسی شہری خیبرپختونخوا میں کیا کرنے آیا تھا؟ اس پر وکیل نے بتایا کہ اس نے یہاں کچھ آن لائن دوست بنائے تھے اور وہ ان سے ملاقات کے لیے آیا تھا۔
عدالت نے پولیس ڈیپارٹمنٹ کو رپورٹ جمع کرانے اور روسی شہری کا کال ڈیٹیل ریکارڈ فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے درخواست پر سماعت ملتوی کردی۔ 

Publisher 


Tags:
·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور