Categories: Latest News

مور پکانے کی ویڈیو نے یوٹیوبرکو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا

مور پکانے کی ویڈیو نے یوٹیوبرکو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچا دیا

انڈین یوٹیوبرکو سستی شہرت کے حصول کی کوشش مہنگی پڑ گئی

نئی دہلی (العربیا اردو) : بھارت میں ایک یوٹیوب اسٹار کے مور پکانے کی ویڈیو پوسٹ کرنے پر اسے جیل کی ہوا کھانا پڑ گئی۔

پولیس نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے ایک ابھرتے ہوئے اسٹار کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس کی گرفتاری ایک ویڈیو پوسٹ کرنے کے بعد عمل میں لائی گئی ہے۔ اسے ایک ریزرو میں قومی پرندے مور کا گوشت پکانے اور کھانے کی ویڈیو پوسٹ کرنے پر گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے کہا کہ کودام پرنائے کمار کو پیر کے روز گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے موبائل فون پر موجود دیگر ویڈیوز سے اس بات کی تصدیق ہوئی اس نے واقعی مور پرندے کومار کر اس کا گوشت پکایا تھا۔

خیال رہے کہ جنگلی حیات کے سخت قوانین کے تحت بھارت میں مور جیسے پرندوں کا شکار ممنوع ہے۔

انڈیا کی جنوبی ریاست تلنگانہ کے ایک پولیس اہلکار اکھل مہاجن نے کہاکہ “ملزم فی الحال وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ کے تحت 14 دن کے لیے جیل میں ہے۔ عدالت فیصلہ کرے گی کہ آیا اسے ( سلاخوں کے پیچھے) رکھا جائے یا ضمانت پر رہا کیا جائے”۔

تفتیش کار اس بات کا تعین کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں کہ کمار نے ویڈیو میں استعمال کرنے کے لیے ایک مور کو کیسے اور کہاں سے حاصل کیا۔ تاہم اس کے چینل سے مورکا گوشت پکانے کی ویڈیو ہٹا دی گئی ہے۔

ٹائمز آف انڈیا نے رپورٹ کیا کہ ویڈیو کلپ میں اسے مور کا سالن پکاتے ہوئے دکھایا گیا تھا تاکہ وڈیو پرزیادہ سے زیادہ ویوز اور تبصرے حاصل کرنے کی کوشش کی جا سکے، لیکن ردعمل اس کی توقع کے برعکس نکلا۔ سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو پر تنقید شروع کردی اور کمار پر اس کی تشہیر کا الزام لگایا۔ اس کے علاوہ اس پر جنگلی جانوروں کا غیر قانونی استعمال اور قومی علامت کی بے توقیری کی شکایت کی گئیں۔

خیال رہے کہ نیلے پروں والے مور کو بھارت میں بڑی علامتی اہمیت دی جاتی ہے۔

ہندوستان میں مغل خاندان کے تخت کو “عرش طاوو”کا نام دیا جاتا تھ جس کی نسبت مور کے ساتھ تھی۔

حالیہ دہائیوں میں تیزی سے شہری پھیلاؤ اور موروں کی رہائش گاہوں کا نقصان جنگلی حیات کی اس نوع کی تعداد میں نمایاں کمی کا باعث بنا ہے۔ بھارت میں مور کو دانستہ نقصان پہنچانے پر سخت سزائیں اور جرمانے ہیں۔

Recent Posts

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

7 hours ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

2 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

3 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

4 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

5 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

5 days ago