پشاور میں ابابیل اسکواڈ کا گشت، رنگ روڈ اور کبوتر چوک انڈر پاس پر اسنیپ چیکنگ

Ababeel Squad patrols in Peshawar, snap checking on Ring Road and Kabutar Chowk underpass

پشاور میں ابابیل اسکواڈ کا گشت، رنگ روڈ اور کبوتر چوک انڈر پاس پر اسنیپ چیکنگ

پشاورلائیو: پشاور پولیس کے ابابیل اسپیشل اسکواڈ کی جانب سے رنگ روڈ اور کبوتر چوک نیو انڈر پاس کے اطراف مؤثر گشت اور اسنیپ چیکنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

پولیس کے مطابق اسنیپ چیکنگ اور بھرپور پولیس موجودگی کے ساتھ ڈرون کے ذریعے اطرافی علاقوں کی مؤثر نگرانی بھی کی گئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اقدامات کا مقصد شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانا اور جرائم کی روک تھام کے لیے نگرانی کا عمل مزید مؤثر بنانا ہے۔

پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قانون کی پابندی کریں اور کسی بھی قسم کی شرپسندانہ سرگرمی، ون ویلنگ یا مشکوک حرکات سے گریز کریں۔

پولیس کے مطابق مشکوک سرگرمی کی صورت میں شہری فوری طور پر متعلقہ پولیس کو اطلاع دیں۔


Tags:
·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور