خیبرپختونخوا میں غیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

Cold weather breaks in Pakhtunkhwa; thousands celebrate Eid at tourist spots

خیبرپختونخوا میں غیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے صوبے بھر میں غیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تمام غیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی اور اس سلسلے میں باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ صوبے میں بغیر رجسٹریشن سیاحتی خدمات فراہم کرنے، ٹورز آپریٹ کرنے یا ٹریول ایجنسی چلانے کی ہرگز اجازت نہیں ہوگی۔ٹورازم اتھارٹی نے تمام غیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز اور ٹریول ایجنٹس کو ہدایت کی ہے کہ وہ مقررہ طریقہ کار کے تحت آن لائن نظام کے ذریعے فوری اپنی رجسٹریشن مکمل کریں۔

حکام کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن کا بنیادی مقصد سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کی مؤثر نگرانی اور ضابطہ کاری (ریگولیشن) کو یقینی بنانا ہے۔ بغیر رجسٹریشن کام کرنے والے اداروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔

ٹورازم اتھارٹی نے عوام الناس اور سیاحوں کو بھی تنبیہ کی ہے کہ وہ سفر اور سیاحت کے لیے غیر رجسٹرڈ ٹور آپریٹرز کی خدمات حاصل کرنے سے گریز کریں اور کسی بھی غیر قانونی ایجنٹ یا آپریٹر کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ حکام کو دیں۔

Publisher 


Tags:
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور