خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی اور فراہمی کا دورانیہ بڑھانے پر اتفاق

Agreement to reduce electricity load shedding and increase supply period in Khyber Pakhtunkhwa

خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی اور فراہمی کا دورانیہ بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں بجلی اور توانائی کے مسائل کے حل کے لیے پاور ڈویژن میں اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر توانائی سردار اویس احمد خان لغاری، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سیکرٹری پاور، سیکرٹری پیٹرولیم، وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے توانائی، چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران وفاقی وزیر توانائی نے خیبر پختونخوا کے زیادہ لوڈشیڈنگ اور بجلی کے نقصانات والے علاقوں میں لوڈشیڈنگ کم کرنے اور بجلی کی فراہمی کا دورانیہ بڑھانے پر خیرسگالی کے طور پر آمادگی ظاہر کی۔

وفاقی قیادت نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس ریلیف کے بدلے بجلی کے بل بروقت ادا کریں تاکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کا یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رکھا جا سکے۔

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے بتایا کہ خیبر پختونخوا میں جدید ٹرانسفارمر بیسڈ لوڈ مینجمنٹ سسٹم (اے پی ایم ایس) نافذ کیا جا رہا ہے۔ اس نظام کے تحت فیڈرز بند کرنے کے بجائے ٹرانسفارمر کی سطح پر لوڈ مینجمنٹ کی جائے گی۔

اجلاس میں خیبر پختونخوا کے عوام کو پائیدار ریلیف فراہم کرنے کے لیے وفاقی اور صوبائی قیادت کے درمیان رابطہ برقرار رکھنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔


Tags:
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور