Khyber Pakhtunkhwa: It was revealed that the Governor's House was rented out for the wedding photo shoot
ویب ڈیسک – پشاور: گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے نئے شادی شدہ جوڑوں کے گورنر ہاؤس میں فوٹو شوٹ پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سینیئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ اس اقدام کی وجہ سے گورنر ہاؤس کی پرائیویسی اور تاریخی حیثیت کو نقصان پہنچ رہا تھا۔
گورنر کے پی نے کہا کہ صوبے کے حقوق کے حصول کے لیے سب سے بات کرنے کے لیے تیار ہوں، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے کوئی مسئلہ نہیں، مل کر کام کر سکتے ہیں اور وزیراعلیٰ جہاں کہیں ان سے ملاقات کے لیے تیار ہوں، سیاست بازی انتخابی میدان میں کریں گے، جن عہدوں پر میں اور علی امین گنڈاپور ہیں ان کا استعمال صوبے کے مفاد میں ہونا چاہیے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے مقامی کاشتکاروں کے ساتھ صوبائی حکومت زیادتی کر رہی ہے، گندم کی خریداری میں مقامی کسانوں کے بجائے پنجاب سے خریداری کی جا رہی ہے، ڈی آئی خان میں کچے کے راستے سے پنجاب اور سندھ سے گندم اسمگل ہو کر آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت وفاق سے محاذ آرائی کے باعث اگلے مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں کوئی بڑا منصوبہ نہیں ڈال سکی، اپنے تعلقات کو استعمال کرتے ہوئے پی ایس ڈی پی میں چشمہ رائٹ بینک لفٹ کینال کا منصوبہ شامل کروایا ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ مذکورہ منصوبہ خیبر پختونخوا کی جنوبی اضلاع کی تقدیر بدل کر رکھ دے گا، تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقات کروں گا، یہ سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
via Daily AAJ
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…