Prices of Liquefied Petroleum Gas (LPG) and petroleum products have been revised in the country.
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے نیا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ اس نوٹیفکیشن کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 7 روپے کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 244 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے۔ 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں بھی 82 روپے 84 پیسے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2879 روپے ہوگی۔ ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق ستمبر کے مہینے سے ہوگا۔
دوسری جانب، وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 259.10 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے کی کمی کے بعد 262.75 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔ مٹی کے تیل کی قیمت 2.15 روپے فی لیٹر کم ہو کر 169.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے، جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے کی کمی کے بعد 154.05 روپے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…
پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…
پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…