Categories: Latest News

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کردی

کراچی ایکپریس نیوز: اوگرا نے مائع قدرتی گیس  ( ایل پی جی  )  کی قیمت میں 10  روپے فی کلو کمی کردی۔ 

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( ا وگرا ) نے ماہ نومبر 2023کیلیے ایل پی جی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق  فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10  روپے کی کمی کی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن  کے مطابق  ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت  117 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت  452 روپے  کم کی گئی ہے۔

کمی کے بعد  ایل پی جی 261 کے بجائے 251روپے فی کلو، گھریلو سلنڈر3080روپے  کے بجائے 2962روپے اور کمرشل سلنڈر11849 روپے سے کم ہوکر 11397 روپے میں دستیاب ہوگا۔

ایل پی جی کی سرکاری پیداواری قیمت میں 8437 روپے فی میٹرک ٹن کمی کی گئی ہے۔

اوگرا کے مطابق  ڈالر کی قیمت کنٹرول  ہونے  کے باعث ایل پی جی کی قیمت میں کمی واقع ہوئی ہے، جبکہ انٹرنیشنل مارکیٹ میں ایل پی  جی کے نرخوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

1 day ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

2 days ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

2 days ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

2 days ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

3 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

3 days ago