اسلام آباد: پنجاب، خیبر پختونخوا سمیت ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بادل برسیں گے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا، خطہ پوٹھوہار، پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، بالائی سندھ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جنوبی خیبرپختونخوا، شمال مشرقی، وسطی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں آندھی، جھکڑ چلنے اور چند مقامات پر ژالہ باری، موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔ آئندہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش برسنے کا امکان ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران سب سے زیادہ بارش بلوچستان کے علاقے بار کھان میں 12 ملی میٹر، لسبیلہ 11، پنجاب کے علاقے ملتان ایئرپورٹ 08، شہر 3، گوجرانوالہ میں ایک ملی میٹر ہوئی۔
خیبرپختونخوا کے علاقے کاکول میں 5 ملی میٹر، بالاکوٹ ایک اور کشمیر کے علاقے گڑھی دوپٹہ میں ایک ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت تربت میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ، جیکب آباد، سبی، موہنجوداڑو اور دادو میں 44 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…
خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…
پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…