Complete ban on cutting of forests in Khyber Pakhtunkhwa, teams formed for monitoring
خیبرپختونخوا میں جنگلات کی بے دریغ کٹائی کے بعد درختوں کی کٹائی پر پابندی عائد کردی گئی۔
شہاب الدین (آج نیوز): صوبائی وزیر جنگلات خیبرپختونخوا فضل حکیم خان یوسفزئی نے پورے صوبے میں جنگلات کی کٹائی پر مکمل پابندی عائد کردی ہے۔
فضل حکیم کا کہنا ہے کہ منظور اسکیموں کی نگرانی کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دینے تک پابندی برقرار رہے گی۔
صوبے میں جاری پرائیویٹ ووڈ لاٹس رولز 2017 کے تحت جاری اسکیموں کے تحت جنگلات کی کٹائی پر پابندی عوام میں پائی جانے والی بے چینی اور سوشل میڈیا اور سول سوسائٹیز کی جانب سےاٹھائے جانے والے اعتراضات کی وجہ سے بھی لگانی پڑی۔
انہوں نے کہا کہ عوام کو سائنسی انداز میں جنگلات کی کٹائی سے آگاہ کیا جائیگا، انہوں نے محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام اوراہلکاروں کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس کام کی شفاف طریقے سے خود نگرانی کریں اور اس عمل کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…
پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…
خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…
پاکستان تاریخی سنگ میل سے چند روز کی دوری پر، پہلا خلا باز 25 نومبر…
سمندر میں انٹرنیٹ کی اہم سب میرین کیبل میں خرابی، صارفین کو سست رفتار اور…
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کیسز کی تعداد 6 ہزار سے تجاوز کر گئی پشاور(…