Categories: Latest News

خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے تعمیراتی کام کا آغاز

خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کے تعمیراتی کام کا آغاز

عالمی بینک کے تعاون سے 460 ملین ڈالرز کی لاگت سے خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے پر عمل در آمد شروع ہوگیا۔

قاضی فضل اللہ: منصوبے میں پشاور سے طورخم سرحد تک 4 رویہ ایکسپریس وے اور صنعتی زون کا قیام شامل ہے۔ پورے خطے کو مواصلاتی راہداری کے ذریعے منسلک کرنے والے خیبر پاس اکنامک کوریڈور وفاقی اور صوبائی حکومت کا مشترکہ منصوبہ ہے۔

خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبہ 2024 میں ڈیزائن کیا گیا  اور اس کے تعمیراتی کام کا آغاز بھی ہوچکا ہے۔منصوبہ کے لیے عالمی مالیاتی ادارے نے 460 ملین امریکی ڈالرز قرضہ منظور کیا۔

منصوبہ دو حصوں پر مشتمل ہے۔ پہلا حصہ مواصلاتی نظام یعنی روڈز کی تعمیر ہے جبکہ دوسرا حصہ صنعتی زون اور اس کے ذیلی ترقیاتی پراجیکٹس شامل ہے۔ 

روڈز کے تعمیر کے لیے 385 ملین ڈالرز جبکہ صنعتی زون کے قیام کے لیے 75 ملین ڈالرز فنڈز مختص کیا گیا ہے ۔

ضلع خیبر کےڈپٹی کمشنر بلال شاہد راؤ نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پشاور سے طورخم سرحد تک 47 کلومیٹر لمبی چار رویہ ایکسپریس وے تعمیر کیا جارہا ہے  جبکہ 55 کلومیٹر لمبی پشاور سدرن بائی پاس کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے۔ 

ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ایکسپریس وے کو پشاور سدرن بائی پاس اور جی ٹی روڈ سے منسلک کیا جائے گا۔

خیبر پاس اکنامک کوریڈور منصوبے کا دوسرا حصہ صنعتی زون کا قیام ہے۔ جس کے لیے جمرود شاکس اور باڑہ میں اراضی مختص کی گئی ہے اور صنعتی زون کا قیام صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے اور اس کے لیے 75 ملین ڈالرز فنڈز مختص کیا گیا ہے۔ 

ذیلی پراجیکٹس میں ایکسپریس وے کے متصل دیہاتوں کو ترقیاتی سکیموں کی فراہمی، انٹرنیشنل بس ٹرمینل اور وائر ہاؤسز کا قیام، ٹریفک منیجمنٹ سسٹم سمیت دیگر ذیلی پراجیکٹس شامل ہے۔

اس عظیم منصوبے کے حوالے سے چیف کلیکٹر کسٹم خیبر پختونخوا خواجہ خرم نعیم نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ منصوبے کے قیام سے بین الاقوامی تجارت کو فروغ اور ایک لاکھ سے زائد شہریوں کو روز گار کے مواقع ملیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ منصوبے میں ایک بارڈر مارکیٹ یا بارڈر بازار کا قیام بھی شامل ہے جبکہ طورخم سے کابل تک ہائی وے کی تعمیر افغان حکومت کی ذمہ داری ہے۔ 

چیف کلیکٹر کسٹم نے مزید کہا کہ خیبر پاس اکنامک کوریڈور نہ صرف علاقائی ممالک کو جانے کے لیے ایک پر آسائش راہداری ہوگی بلکہ اس کے ذریعے باہمی تجارت کے لیے نئے مواقع میسر آسکیں گے۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا افغانستان کے ساتھ طورخم سرحدی گزرگاہ کے راستے دوطرفہ تجارت، ٹرانزٹ ٹریڈ سمیت وسطی ایشیائی ممالک کے ساتھ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدوں کے تحت تجارتی سرگرمیاں جاری ہیں اور خیبر پاس اکنامک کوریڈور جیسے منصوبے بین الاقوامی تجارت کے فروغ میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا بین الاقوامی تجارت میں کئی گنا اضافہ متوقع ہے جس سے ملک کی تقدیر بدل جائے گی۔

Publisher 

Recent Posts

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا اہم ملزم گرفتار

دن میں دھونی کا فین رات میں اسپائیڈر مین، پشاور سے منظم ڈکیت گروہ کا…

22 hours ago

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

2 days ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

2 days ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

2 days ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

4 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

5 days ago