Balahisar Fort to Aman Chowk
مشرق نیوز: پشاور ریڈ زون میں جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم فعال کرنے کے بعد اسے قلعہ بالاحصار اور امن چوک تک بھی پھیلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے تاہم اس کی مزید توسیع فنڈز سے مشروط کی گئی ہے۔ پشاور ریڈ زون کو محفوظ بنانے کیلئے اس منصوبے پر اب تک تقریباً 10 کروڑ روپے کی لاگت آچکی ہے جسے مرحلہ وار دوسرے علاقوں تک پھیلانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ ریڈ زون پشاور میں 350 سٹیٹ آف دی آرٹ سی سی ٹی وی کیمرے نصب کئے گئے ہیں جسکے بعد ریڈ زون میں روزانہ داخل ہونے والی ہزاروں گاڑیوں کی خود کار طریقہ سے مانیٹرنگ ہورہی ہے جبکہ خود کار سکیورٹی سسٹم کے ذریعے مشکوک و مطلوب افراد کا داخلہ بھی روکا جاسکے گا۔
ریڈ زون کی سکیورٹی کیلئے دو ماہ کے قلیل عرصہ میں قائم “کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر” کا افتتاح کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل حسن اظہر حیات اور آئی جی پی خیبرپختونخوا اخترحیات خان نے کیا تھا۔ ذرائع کے مطابق اس جدید سکیورٹی سسٹم کو قلعہ بالاحصار اور امن چوک تک بھی توسیع دینے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ پولیس کے ایک اعلیٰ افسر نے بتایا کہ منصوبے کی توسیع پر کم لاگت آئے گی کیونکہ سنٹرل پولیس آفس میں ایک سسٹم پہلے ہی سے انسٹال ہوچکا ہے اور توسیع کی منظوری کی صورت میں صرف سی سی ٹی وی کیمرے، کیبل اور رکائوٹیں وغیرہ کی خریداری کرنا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ یہ ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا جدید خودکار شناخت وسکیورٹی نظام ہے اوراس سے ریڈ زون میں واقع حساس تنصیبات وعمارتوں سنٹرل جیل، سی پی او، پولیس لائنز، گورنر ہائوس، وزیراعلیٰ ہائوس، سیکرٹریٹ سمیت دیگرعمارتوں و دفاتر کی سکیورٹی کو یقینی بنانا اور رجسٹرڈ ملازمین کے داخلے کے نظام کو خود کار بنایا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ہماری پوری توجہ جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جرائم اور تخریب کاری کی وارداتوں کا تدارک کرنا ہے۔ اس سسٹم کے ذریعے پیدل چلنے والے افراد کی شناخت، گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی خود کار شناخت، گاڑیوں کی چیکنگ اورڈی ٹیکشن کی جارہی ہے جبکہ مطلوب یا مشکوک افراد کے داخلے پر الارم جنریٹ ہوگا جس سے ایسے عناصر اور گاڑی کو فوری پکڑنے میں آسانی ہوگی۔ ریڈ زون میں زبردستی داخلے کو روکنے کیلئے روڈ بلاکرز، ٹائرز برسٹ اور ٹرن سٹائل گیٹ کی تنصیب اس منصوبے کا حصہ ہے جبکہ اس نظام کو نادرا اور ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کیساتھ بھی منسلک کیا جارہا ہے۔ منصوبے کی توسیع سے قلعہ بالاحصار سمیت دیگر علاقوں کو بھی محفوظ بنایا جاسکے گا۔
پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…
پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…
پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…
مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…
خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…
پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…