Categories: Latest News

بی آر ٹی سروس کی جمرود اور باڑہ بازار تک توسیع، منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے اہم اجلاس

بی آر ٹی سروس کی جمرود اور باڑہ بازار تک توسیع، منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے اہم اجلاس

پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیر صدارت بی آر ٹی سروس کو جمرود اور باڑہ بازار تک توسیع دینے کے حوالے سے اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں منصوبے کی جلد تکمیل کے لیے تمام ضروری اقدامات اور ہوم ورک پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ اس منصوبے کی تکمیل سے ضلع خیبر کے عوام کو محفوظ، معیاری اور سستی سفری سہولت میسر آئے گی جبکہ پشاور اور ضلع خیبر کے درمیان آمد و رفت آسان ہونے کے ساتھ ٹریفک کا دباؤ بھی کم ہوگا۔ اجلاس کے دوران انفراسٹرکچر، بسوں کی دستیابی اور آپریشنل امور پر بریفنگ دی گئی۔

حکام کے مطابق پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے کارخانوں اسٹیشن پر ریمپ تعمیر کی جائے گی۔ اس کے علاوہ جمرود اور باڑہ بازار روٹس کے لیے بارہ نئی بسیں خریدی جائیں گی جن کی لمبائی بارہ میٹر ہوگی۔

منصوبے کے تحت کارخانوں مارکیٹ سے جمرود بازار تک پانچ کلومیٹر طویل روٹ پر آٹھ بس اسٹاپس تعمیر کیے جائیں گے۔ اسی طرح پشتخرہ سے باڑہ بازار تک سات کلومیٹر کے فاصلے پر دس بس اسٹاپس بنائے جائیں گے۔

وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کی رفتار تیز کی جائے اور معیار پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہ کیا جائے تاکہ عوام کو جلد از جلد بہتر سفری سہولت فراہم کی جا سکے۔

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز پشاور:…

4 days ago