Categories: Latest News

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

بی آر ٹی میں نئی بسیں شامل’ خواتین کیلئے پنک بس سروس کا آغاز

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے پشاور بی آر ٹی کی نئی ہائبرڈ بسوں اور خواتین کے لیے پنک بس سروس کا افتتاح کردیا۔

ٹرانس پشاور کے مطابق نئی بسوں کی شمولیت سے بی آر ٹی کے فلیٹ میں بسوں کی مجموعی تعداد 244 سے بڑھ کر 296 ہوجائے گی۔ نئی بسوں سے مسافروں کے انتظار کا دورانیہ کم کرنے اور بی آر ٹی کی آپریشنل کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے خواتین کے لیے پنک بس سروس کا بھی افتتاح کیا۔ ٹرانس پشاور کے مطابق پنک بس سروس گلبہار چوک سے کارخانو مارکیٹ تک چلائی جائے گی۔ اس کا روٹ 21 کلومیٹر طویل اور 18 اسٹیشنز پر مشتمل ہوگا۔

پنک بس سروس کے لیے 5 بسیں مختص کی گئی ہیں، جو پیر سے جمعہ تک چلیں گی۔ سروس صبح، دوپہر اور شام کے مصروف اوقات میں فراہم کی جائے گی جبکہ بسوں کے درمیان تقریباً 15 منٹ کا وقفہ ہوگا۔

اس موقع پر بی آر ٹی کے حیات آباد اور چمکنی ڈپو میں ایک میگاواٹ کے سولر منصوبے کا بھی افتتاح کیا گیا۔

ٹرانس پشاور کے مطابق چمکنی ڈپو کا سولر منصوبہ سالانہ تقریباً 1.38 سے 1.44 ملین یونٹ بجلی پیدا کرے گا، جس سے سالانہ 7 کروڑ 44 لاکھ روپے کی بچت متوقع ہے۔ سولر منصوبے سے سالانہ تقریباً 469 ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج میں کمی بھی متوقع ہے۔

حیات آباد بی آر ٹی ڈپو میں بس پارکنگ، ورکشاپ اور فیول اسٹیشن سمیت دیگر سہولیات موجود ہیں۔ حکام کے مطابق حیات آباد ڈپو کے فعال ہونے سے بی آر ٹی بسوں کے غیر ضروری خالی سفر میں کمی آئے گی۔

حکام کا کہنا ہے کہ نئے منصوبوں سے بی آر ٹی کی مجموعی آپریشنل کارکردگی بہتر ہوگی اور شہریوں کو سفری سہولیات میں مزید بہتری ملے گی۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا کہ حکومت شہریوں کو محفوظ، جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جدید اور ماحول دوست پبلک ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔

Recent Posts

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

1 day ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

2 days ago

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشتگرد ہلاک

خیبرپختونخوا میں پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ کارروائی، مولانا ادریس کی…

2 days ago

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق

پشاور میں شادی کی تاریخ سے انکار پر فائرنگ، 22سالہ لڑکی جاں بحق پشاور:تھانہ پہاڑی…

3 days ago

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل کردیا

خیبرپختونخوا : بھانجےکی ٹک ٹاک ویڈیوز پر اعتراض، بھائی نے بہن اور بھانجی کو قتل…

4 days ago

پشاور: خاتون ڈاکٹر نے ہنی ٹریپ کرکے افغان شہری کو قتل کردیا

پشاور: خاتون ڈاکٹر نے ہنی ٹریپ کرکے افغان شہری کو قتل کردیا پولیس کے مطابق…

4 days ago