Categories: Latest News

فیصل بینک اور اسٹیٹ بینک کے مابین مالی خواندگی بڑھانے کے لئے اشتراک

کراچی 4 مارچ 2024 : پاکستان کے معروف اسلامی مالیاتی ادارے فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل) نے ‘پاکستان فنانشل لٹریسی ویک 2024’ کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔ ملک میں مالیاتی تعلیم اور اس کے فروغ کے لیے پر عزم، فیصل بینک لوگوں کو با اختیار بنانے کے لئے ایس بی پی کے اس اقدام میں ساتھ ہے۔

اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے، فیصل بینک کے صدر و سی ای او یوسف حسین نے کہا، ” مالی خواندگی خاص طور پر کمزور طبقوں میں مالیاتی شمولیت کے لیے ایک اہم قدم ہے۔ ہم اپنی توسیعی حکمت عملی کے ذریعے مستحکم ترقی کو فروغ دینے کے بارے میں بھی آگاہ ہیں۔ فیصل بینک میں ہم مالیاتی تعلیم بالخصوص رِبا فری اسلامک بینکنگ کے مقصد کے لیے پرعزم ہیں، اور مالی شمولیت کو بڑھانے کے لئے حکومت اور ریگولیٹر کے ساتھ ہمیشہ ثابت قدم رہیں گے۔”

پاکستان فنانشل لٹریسی ویک 2024 کے دوران، فیصل بینک کی ٹیمیں پاکستان کے پانچ اضلاع بشمول ایبٹ آباد، بہاولنگر، میرپور، اوکاڑہ اور گلگت میں 5 مارچ 2024 سے مسلسل تین دن تک تعلیمی سیشن کا انعقاد کریں گی۔ فنانشل لٹریسی ویک 2024 کے حوالے سے بینک کے رضاکار کم مراعات یافتہ اسکولوں کے بچوں کے ساتھ سیشنز بھی منعقد کریں گے جس میں انہیں پیسوں کی بچت کے طریقے اور مالیاتی اداروں کے ڈیجیٹل مستقبل کے بارے میں بھی بتایا جائے گا۔ این ایف ایل پی (NFLP) کے ذریعے بینک اپنے ملازمین کو انٹرنل پلیٹ فارم، فیصل اکیڈمی کے ذریعے بہتر مالی معلومات کے ساتھ بااختیار بنائے گا، جو تعلیمی وسائل تک آسان رسائی کی پیشکش کرتا ہے اور مسلسل مالیاتی تعلیم کو سیکھنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ این ایف پی ایل (NFLP) میں فیصل بینک کی شراکت کے بارے میں مزید تفصیلات NFLP@faysalbank پر مل سکتی ہیں۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان

خیبرپختونخوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کا امکان خیبرپختونخوا کے مختلف…

17 hours ago

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی

پشاور بورڈ کا بڑا اعلان، 7سے 10اکتوبر کے ایس ایس سی پرچے ملتوی پشاور:بورڈ آف…

24 hours ago

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب

پشاور میں مبینہ اغواء کا ڈرامہ رچانے والا نوجوان بحفاظت بازیاب پشاور: ورسک ڈویژن کے…

1 day ago

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری

پشاور: خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں پہلی روبوٹک گھٹنے کی تبدیلی کی سرجری پشاور: خیبر ٹیچنگ…

3 days ago

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ

پشاور میں احتجاج کرنے والے یونیورسٹی طلباء پر سیکیورٹی گارڈز کی فائرنگ طلباء ہاسٹل میں…

4 days ago

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض

مہنگائی نے پشاور کے گھرانوں کو قرض لینے پر مجبور کردیا، 89 فیصد خاندان مقروض پشاور (…

5 days ago