Immediate action on women's complaints in Peshawar, on-the-spot relief and property worth Rs. 4.2 billion revealed
پشاور: صوبائی خاتون محتسب رُباب مہدی اور کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود کی مشترکہ سربراہی میں خواتین کی شکایات سننے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے پشاور میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا، جہاں بعض خواتین کو موقع پر ہی ریلیف فراہم کیا گیا۔
کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر پشاور آفاق وزیر، محکمہ ریونیو اور دیگر متعلقہ سرکاری محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین نے اعلیٰ حکام کے سامنے اپنی شکایات پیش کیں، جن پر محتسب اور کمشنر نے خود سماعت کی اور متعلقہ حکام کو فوری کارروائی اور دیگر مسائل کے بروقت حل کی ہدایات جاری کیں۔
تقریب میں مختلف کالجوں سے تعلق رکھنے والی طالبات، پیشہ ور خواتین اور گھریلو خواتین نے بھی شرکت کی۔ آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی خاتون محتسب رُباب مہدی نے بتایا کہ محتسب سیکرٹریٹ خیبر پختونخوا نے صرف ایک سال کے دوران 22 ہزار سے زائد سماعتیں کیں، جبکہ خواتین کو تقریباً 4.2 ارب روپے مالیت کی ان کی جائز جائیدادیں واپس دلوائی گئیں۔
انہوں نے کہا کہ ادارہ کام کی جگہ پر خواتین کو ہراسانی سے تحفظ دینے اور انہیں وراثتی و دیگر جائیداد کے حقوق دلوانے کے لیے کام کر رہا ہے۔ خواتین کو قانونی حقوق سے آگاہ کرنے اور شکایات کے ازالے کے لیے صوبے بھر میں کھلی کچہریوں کا انعقاد بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔
اس موقع پر سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا، جس میں شرکاء نے اپنے تحفظات پیش کیے اور قانونی چارہ جوئی کے طریقہ کار سے متعلق رہنمائی حاصل کی۔ صوبائی خاتون محتسب نے کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے خواتین کو اعلیٰ حکام تک براہِ راست رسائی اور اپنے مسائل کے حل کا موقع ملتا ہے۔
پشاور میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر جدید ترین ای چالان سسٹم متعارف خیبر…
سال 2026 کے پہلے 10 ماہ میں بیرون ملک روزگار کے لیے پاکستانیوں کی روانگی…
خیبرپختونخوا سے روسی شہری مبینہ طور پر لاپتہ، پشاور ہائیکورٹ نے رپورٹ طلب کرلی پشاور:…
پشاور: واش روم کو تالہ لگانے کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ، چچا جاں بحق…
موٹرسائیکل کے تنازع پر فائرنگ، پشاور میں دو کم عمر سگے بھائی جاں بحق پشاور:…
پشاور: شاپنگ بیگ کے 20 روپے وصول کرنے پر این ڈیور کو 40 ہزار روپے…