ایڈورڈز کالج پشاور میں لڑائی جھگڑا اور اسلحہ نمائش، 9 طلبہ خارج

Fight and weapons display at Edwards College Peshawar, 9 students expelled

ایڈورڈز کالج پشاور میں لڑائی جھگڑا اور اسلحہ نمائش، 9 طلبہ خارج

ویب ڈیسک: ایڈورڈز کالج پشاور میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی پر انتظامیہ نے 9 طلبہ کو کالج سے مستقل طور پر خارج کر دیا۔

کالج انتظامیہ کی جانب سے 16 ستمبر کو جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ادارے کی حدود میں فولنگ، لڑائی جھگڑا، مار پیٹ، بدمعاشی، دھمکانے، ہراساں کرنے، رَیگنگ اور اسلحہ یا اس جیسے اشیا کی ملکیت یا نمائش سختی سے ممنوع ہے۔

اعلامیے کے مطابق مذکورہ خلاف ورزیوں میں ملوث پائے جانے والے طلبہ کو بدسلوکی کی سنگینی کے پیش نظر فوری طور پر کالج سے مستقل طور پر خارج کر دیا گیا ہے۔

کالج کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق خارج کیے جانے والے طلبہ میں وسیل شہزاد، محمد مصطفیٰ، محمد وجیہ اللہ خان خلیل، اذان خان، افراسیاب خان، محمد فیضان، حمد اللہ صداقت، عبدالباسط شافی اور امان اللہ صداقت شامل ہیں۔

اعلامیے میں طلبہ کے کالج نمبر اور گروپس بھی درج کیے گئے ہیں۔ وسیل شہزاد کا کالج نمبر 30624 اور گروپ ایف ایس سی پری میڈیکل پارٹ ٹو، محمد مصطفیٰ کا کالج نمبر 30787 اور گروپ ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس پارٹ ٹو، جبکہ محمد وجیہ اللہ خان خلیل کا کالج نمبر 31711 اور گروپ بھی ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس پارٹ ٹو درج ہے۔

اذان خان کا کالج نمبر 31248 اور گروپ ایف اے آرٹس پارٹ ٹو، افراسیاب خان کا کالج نمبر 30665 اور گروپ ایف ایس سی پری میڈیکل پارٹ ٹو، جبکہ محمد فیضان کا کالج نمبر 30556 اور گروپ ایف ایس سی پری میڈیکل پارٹ ٹو درج کیا گیا ہے۔

اسی طرح حمد اللہ صداقت کا کالج نمبر 31015 اور گروپ ایف اے آرٹس پارٹ ٹو، عبدالباسط شافی کا کالج نمبر 30979 اور گروپ ایف ایس سی کمپیوٹر سائنس پارٹ ٹو، جبکہ امان اللہ صداقت کا کالج نمبر 31014 اور گروپ ایف اے آرٹس پارٹ ٹو درج ہے۔

اعلامیے پر چیف پراکٹر اور پرنسپل کے دستخط موجود ہیں۔ کالج انتظامیہ نے طلبہ کو واضح طور پر خبردار کیا ہے کہ ادارے کے احاطے میں نظم و ضبط کی خلاف ورزی اور مذکورہ سرگرمیوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔


Tags:
·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور