پنجاب اور خیبر پختونخوا میں دھند کے ڈیرے، پشاور سے رشکئی تک موٹروے بند
لاہور: پنجاب اور خیبرپختونخوا کے میدانی علاقوں میں دھند کے ڈیرے ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کردی گئی۔
موٹروے ایم 4 پر فیصل آباد سے پنڈی بھٹیاں تک ٹریفک کا داخلہ ممنوع قرار دے دیا گیا، قومی شاہراؤں پر بھی حد نگاہ کم ہوگئی، ٹریفک کی روانی متاثر ہوگئی۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا ہے موٹرویز کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے ہے، شہری دھند میں غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

Tags:
Fog blankets Punjab and Khyber Pakhtunkhwa · motorway from Peshawar to Rashakai closed
Categories:
Latest News

