پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنےکا ہدف ہے، احسن اقبال

Pakistan aims to land on the moon by 2035, says Ahsan Iqbal.

پاکستان کا 2035 تک چاند پر اترنےکا ہدف ہے، احسن اقبال

وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نےکہا ہےکہ پاکستان کا 2035  تک چاند پر اترنےکا ہدف ہے۔

بیجنگ میں پریس کانفرنس سے خطاب میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان آئندہ قمری مشن میں چاند پر روور  بھیجنے کے لیے پُرامید ہے، پاکستان چین کے انسان بردار خلائی مشن کا پہلا بین الاقوامی شراکت دار بن گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاک چین دوستی ہمالیہ کی بلندیوں سے آگے بڑھ کر خلا تک پہنچ گئی ہے۔ پاکستانی خلا نورد ذیشان علی چینی خلائی اسٹیشن کے پہلے بین الاقوامی مہمان بن گئے ہیں۔ 

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ 2 برس میں تقریباً 5 سیٹلائٹس خلا میں بھیجے، ذیشان علی کے خلائی تجربات موسمیاتی مشکلات کے خلاف مزاحمت، بیجوں اور جدید صنعتی مواد کی تیاری میں معاون ہوں گے، سیٹلائٹ ٹیکنالوجی سے قدرتی آفات کی پیشگی اطلاع اور امدادی نظام کو مؤثر بنایا جا سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاک چین مجوزہ نالج کوریڈورکے تحت 10 برس میں 10 ہزار پی ایچ ڈی اسکالرز کی تربیت کا ہدف ہے۔ اڑان پاکستان کے تحت 2035 تک ایک ہزار ارب اور اور 2047 تک 3ہزار ارب ڈالر کی معیشت کا ہدف ہے۔

Publisher 


Tags:
·
Categories:
Science and Technology

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور