پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار

Four suspects, including landlord, arrested for alleged rape of two women in Peshawar

پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار

پشاور: گڑھی موسم میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی کے واقعے پر پولیس نے مالک مکان سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر سمیع کے مطابق واقعے کی تحقیقات کے لیے ایس پی کی سربراہی میں خصوصی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے، جبکہ جائے وقوعہ سے اہم شواہد بھی اکٹھے کرلیے گئے ہیں۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خواتین کے ٹیسٹ کے لیے نمونے پنجاب فرانزک لیبارٹری بھجوائے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان مالک مکان تھے اور انہوں نے کرائے پر رہائش پذیر خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

مقدمے میں مختلف دفعات کے علاوہ چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کی دفعہ 50 بھی شامل کی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق تحقیقات مکمل ہونے کے بعد واقعے کے مزید حقائق سامنے آسکیں گے۔


Tags:
· ·
Categories:
Latest News

Leave a Reply

Peshawar Live - پشاور