Gas shutdown schedule released in various areas of Peshawar
پشاور: سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) نے زکوڑی فلائی اوور اور جی ٹی روڈ پشاور پر مین گیس پائپ لائن کی منتقلی کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں گیس کی عارضی بندش کا اعلان کردیا۔
سوئی ناردرن کے مطابق مرمتی کام کے باعث گیس کی فراہمی منگل 20 اکتوبر کی رات 9 بجے سے بدھ 21 اکتوبر کی صبح 5 بجے تک معطل رہے گی۔
گیس کی بندش سے پشاور کنٹونمنٹ، لیڈی ریڈنگ اسپتال، نوتھیہ، گلبرگ، چارسدہ روڈ، پجگی روڈ اور ملحقہ علاقوں کے صارفین متاثر ہوں گے۔
ایس این جی پی ایل نے متعلقہ علاقوں کے صارفین کو ہدایت کی ہے کہ وہ گیس کی بندش سے قبل متبادل انتظامات کرلیں۔
حکام نے شہریوں کو مزید ہدایت کی ہے کہ گیس کی فراہمی معطل ہونے کے دوران گیس کے آلات بند رکھیں تاکہ سپلائی بحال ہونے پر کسی ممکنہ حادثے سے بچا جاسکے۔
خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…
پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…
لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…
پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…
پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…
پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…