Categories: Latest News

پشاور: سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بحال، متعدد علاقوں میں گھریلو صارفین بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار

پشاور: سی این جی اسٹیشنز کو گیس فراہمی بحال، متعدد علاقوں میں گھریلو صارفین بدترین لوڈشیڈنگ کا شکار

پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں سی این جی اسٹیشنز کو گیس سپلائی کی بحالی کے بعد شہر کے متعدد علاقوں میں گھریلو صارفین شدید گیس لوڈشیڈنگ کے باعث مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

متاثرہ علاقوں میں دلہ زاک روڈ، کارپوریشن کالونی، غریب آباد، سپلائی گیٹ روڈ، انصاف ٹاؤن، کچی آبادی، سکندر ٹاؤن، کریم آباد، قریش آباد، نیشنل بینک کالونی، اندرون کوہاٹی گیٹ، بشیر آباد اور دیگر ملحقہ علاقے شامل ہیں، جہاں شہریوں کے مطابق مقررہ شیڈول کے باوجود گیس کی فراہمی نہیں ہو رہی۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ سے اب تک حکومت کی جانب سے جاری کردہ گیس فراہمی کے شیڈول پر عملدرآمد نہیں کیا گیا، جس کے باعث گھریلو صارفین شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

شہریوں نے شکایت کی کہ گیس کی مسلسل بندش کے باعث انہیں کھانا پکانے اور دیگر گھریلو ضروریات کے لیے مہنگی ایل پی جی، لکڑی اور دیگر متبادل ذرائع استعمال کرنا پڑ رہے ہیں، جس سے ان کے اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

متاثرین نے متعلقہ حکام اور سوئی گیس انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور گیس فراہمی معمول پر لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر صورتحال میں بہتری نہ آئی تو وہ احتجاج پر مجبور ہوں گے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گھریلو صارفین کی ضروریات کو ترجیح دی جائے اور گیس لوڈشیڈنگ کے مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Recent Posts

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ

خیبرپختونخوا میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرنے کا…

6 hours ago

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے منفرد مثال قائم کردی

پشاور کے نوجوان نے ولیمے میں یتیم بچوں، بزرگوں اور خصوصی افراد کو مدعو کرکے…

16 hours ago

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں 24 گھنٹے بعد سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے پشاور:…

24 hours ago

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا پشاور میں ٹرائی سیریز کروانے کا اعلان پاکستان…

1 day ago

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور

پشاور میں گیس بحران شدت اختیار کرگیا، بچے بغیر ناشتے سکول جانے پر مجبور پشاور…

2 days ago

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل

خیبرپختونخوا کے 14شہروں میں الیکٹرک بس سروس کا منصوبہ، پہلے مرحلے میں 6 شہر شامل…

2 days ago