Categories: Latest News

پشاور، شادی کی تقریب میں موسیقی سے روکنے پر ایس ایچ او کیخلاف تحقیقات شروع

پشاور، شادی کی تقریب میں موسیقی سے روکنے پر ایس ایچ او کیخلاف تحقیقات شروع

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار اور دیگر رہنماؤں کا ایس ایچ او بڈھ بیر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

پشاور میں شادی کی تقریب میں موسیقی سے روکنے پر ایس ایچ او کے تحقیقات کا آغاز ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں تھانہ بڈھ بیر کے ایس ایچ او عبد الغنی کو علاقے میں موسیقی سے منع کرنے کا اعلان مہنگا پڑگیا۔

پی ٹی آئی کی رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار سمیت دیگر رہنماؤں نے ایس ایچ او کو معطل کرنے اور انکے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او پشاور قاسم علی خان کو ایس ایچ او بڈھ بیر کے خلاف انکوائری  کی ہدایت جاری کردیں۔

انہوں نے کہا کہ کوئی قانون سے بالاتر نہیں، قصوروار  ثابت ہوا تو ضرور کارروائی ہوگی۔

آئی جی خیبرپختونخوا کے مطابق  بغیر تحقیقات کے سزا سے دہشت گردی کے خلاف نبرد آزما فورس کا مورال متاثر ہوتا ہے اس لیے تحقیقات ضروری ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ ایس ایچ او بڈھ بیر پر چادر اور چاردیواری کا تقدس پامال کرنے کا الزام ہے جس کی مکمل چھان بین کرنے کے بعد ہی محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

آئی جی کا کہنا تھا کہ پولیس عوام کی خادم اور محافظ ہے، عوامی امنگوں پر پورا اترنے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

Recent Posts

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ

خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا عمل معطل کرنے کا فیصلہ اسلام آباد: الیکشن کمیشن…

42 minutes ago

پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان

پشاور اور لاہور کے درمیان 9 نومبر سے براہِ راست پروازیں شروع کرنے کا اعلان…

6 hours ago

لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لڑکیوں کی کم عمری کی شادی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر پشاور:خیبرپختونخوا میں…

18 hours ago

پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل

پشاور حیات آباد میں فائرنگ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر فہد قتل پشاور: تھانہ حیات آباد کی…

18 hours ago

پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے

پشاور: سلنڈر دھماکے میں زخمی ہونے والے 3 بچے دم توڑ گئے دھماکے کے بعد…

2 days ago

پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی عائد

پشاور: دیگرصوبوں کو ہر قسم کی ممنوعہ پتنگ ڈور کی ترسیل پر 30روز کیلئے پابندی…

2 days ago