Khyber Pakhtunkhwa: Changes in educational curriculum, new books in regional languages including Hindko included
خیبرپختونخوا ٹیکسٹ بک بورڈ نے تعلیمی سال 2026-27 کے لیے نصابی کتب میں اہم تبدیلیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ نئے فیصلے کے مطابق جماعت ششم سے بارہویں تک کمپیوٹر سائنس اب صرف انگریزی زبان میں پڑھائی جائے گی جبکہ اردو ورژن مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق
جماعت ششم تا آٹھویں کی کمپیوٹر سائنس کی کتابیں صرف انگریزی میں شائع ہوں گی۔
جماعت نہم و دہم اور گیارہویں و بارہویں کی کمپیوٹر سائنس کی کتب بھی صرف انگریزی ورژن میں دستیاب ہوں گی۔
اسی کے ساتھ قومی نصاب 2013 کے تحت علاقائی زبانوں کی نئی کتابیں بھی شامل کی گئی ہیں، جن میں
پشتو
ہندکو
سرائیکی
کھوار (پہلی مرتبہ)
شامل ہیں۔
ٹیکسٹ بک بورڈ نے ان زبانوں کی کتب کی اشاعت کے لیے مخصوص پبلشرز بھی مقرر کیے ہیں۔
مزید برآں، جماعت ششم تا بارہویں کے لیے “مطالعہ القرآن الحکیم” کی کتب ڈی آئی ایل ایم فاؤنڈیشن کراچی کی منظور کی گئی ہیں، جبکہ قومی نصاب 2024-25 کے مطابق متعدد نصابی کتابوں پر نظرثانی بھی مکمل کر لی گئی ہے۔
پشاور، مبینہ اجتماعی زیادتی کے 4 ملزمان نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ہلاک پشاور: دنیا…
خیبرپختونخوا کے ڈگری کالجز میں سٹوڈنٹس ای اٹینڈنس سسٹم کا آغاز پشاور، 10 ستمبر: خیبرپختونخوا…
پشاور میں دو خواتین سے مبینہ زیادتی، مالک مکان سمیت 4 ملزمان گرفتار پشاور: گڑھی…
پشاور: کمسن بچی اور شوہر کے سامنے اسلحے کے زور پر 2 خواتین کے ساتھ…
خیبرپختونخوا: ایک سوتن نے مبینہ طور پر دوسری کو قتل کردیا، بعد ازاں خود بھی…
پشاور: حیات آباد نرسنگ کالج میں طلبہ احتجاج، پولیس افسران عہدوں سے ہٹا دیے گئے…